توقعات سے مثبت U.S Non Farm Payroll Report: ڈالر انڈیکس میں اضافہ

مثبت U.S Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی۔ U.S Bureau Of Labor Statistics کے مطابق جنوری 2023ء کے دوران ملک میں 5 لاکھ 17 ہزار نئی ملازمتوں کا اجراء ہوا۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 1 لاکھ 85 ہزار کی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 3.4 فیصد رہی جو کہ 3.5 فیصد متوقع تھی ۔
فی گھنٹہ آمدنی میں ماہانہ 0.3 فیصد اضافہ ہوا جس کی یہی پیشگوئی تھی۔
صنعتی پیداواری سیکٹر میں 19 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا جسکا تخمینہ 6 ہزار تھا۔
رپورٹ کے مطابق Annual Wage inflation بھی گراوٹ کے ساتھ 4.4 فیصد پر آ گیا۔

مارکیٹ کا ردعمل

امریکی لیبر مارکیٹ کے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر خلاف توقع امریکی ڈالر نے تیزی کا مومینٹم اختیار کیا۔ EURUSD ایک ماہ کی Gains گنوا کر 1.0820 پر آ گیا۔ دیگر کرنسیز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بیک فٹ پر آ گئیں۔ GBPUSD جو کہ دو روز قبل بینک آف انگلینڈ (BOE) کے مانیٹری پالیسی فیصلے کے بعد سے دباؤ میں تھا، مزید گراوٹ کے ساتھ 1.2050 پر کئی گراوٹ کا شکار نظر آیا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) بھی دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے 0.6920 پر آ گیا۔

رپورٹ جاری ہونے پر رسک فیکٹر میں کمی کے باوجود امریکی اسٹاکس میں خلاف توقع منفی رجحان رہا۔ Dow Jones Industrial Average ہفتہ وار اختتامی سیشن کے دوران 127 پوائنٹس کمی سے 34 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) بریک کرتے ہوئے 33926 پر بند ہوئی۔ Nasdaq کا کمپوزیٹ انڈیکس 193 پوائنٹس نیچے 12006 پر آ گیا۔ اسکے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں 6 فیصد تک گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ S&P میں ہفتہ وار سرگرمیوں کا اختتام 43 پوائنٹس کم ہو کر 4136 کی سطح پر ہوا۔

کماڈٹی مارکیٹ Non Farm Payroll جاری ہونے کے بعد گراوٹ کی شکار ہوئی۔ گولڈ دو ماہ کی کم ترین سطح 1864 ڈالرز فی اونس پر آ گیا۔ پلاٹینیئم کی قدر میں 47 ڈالرز کی کمی ہوئی جس سے ہفتہ وار اختتامیہ 977 ڈالرز پر ہوا۔ برینٹ آئل 80 ڈالرز سے نیچے جبکہ WTI آئل 2.62 ڈالرز کمی سے 73.28 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا۔

کرپٹو کرنسیز امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں اضافے کی وجہ سے محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ بٹ کوائن (BTC) 23352 اور ایتھیریئم (ETH) 9 ڈالرز کمی کے ساتھ 1653 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ لائٹ کوائن (LTC) 1.12 ڈالرز نیچے 98 ڈالرز پر ملا جلا انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button