چین امریکہ تنازعہ: ایشیائی اسٹاکس میں گراوٹ

چین امریکہ جاسوس غبارے کے تنازعہ کی وجہ سے آج ایشیائی اسٹاکس میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی فورسز نے اپنی حدود میں مبینہ چینی Spy Balloon گرایا تھا جس سے دونوں ممالک میں تناؤ پیدا ہو گیا۔ چینی حکومت کا موقف ہے کہ یہ موسمیاتی سیٹیلائٹ بیلون ہے جو کہ غلطی سے امریکی حدود میں داخل ہو گیا تھا جبکہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اسے ایک جاسوسی آلہ قرار دیا۔

گذشتہ روز ہونیوالے واقعے کے اثرات آج ایشیائی اسٹاکس پر مرتب ہوئے۔ Hang Seng انڈیکس 563 پوائنٹس کی کمی سے 21094 پر آ گیا۔ عالمی ٹیکنالوجی اسٹاکس کی قدر میں 6 فیصد سے زائد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ Shenzhen مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ انڈیکس 202 پوائنٹس نیچے 11851 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Shanghai Composite انڈیکس 34 پوائنٹس کمی سے 3230 پر آ گیا۔ واقعے کے اثرات دیگر ایشیائی مارکیٹس پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button