پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا۔ IMF کے ساتھ مذاکرات مثبت سطح پر آگے بڑھے ہیں۔ اور گیس سیکٹر میں گردشی قرضے ختم کرنے کا اعلان PSX کے انرجی اسٹاکس بالخصوص سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC), سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (SNGP), پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن (OGDC) پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔ ان چاروں کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں تیزی سے مارکیٹ کا مجموعی منظرنامہ بھی مثبت ہو گیا۔

آج KSE100 میں کاروباری سرگرمیاں 331 پوائنٹس کے اضافے سے 41522 پر بند ہوئیں۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 41190 سے 41763 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30 دن کے اختتام پر 168 پوائنٹس کی تیزی سے 15662 پر اختتام پذیر ہوا۔ تھرٹی انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 15494 سے 15744 کے درمیان رہی۔ آج پاکستانی شیئر مارکیٹ میں 29 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جو کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ایک کاروباری دن میں حاصل ہونیوالا بلند ترین شیئر والیوم ہے۔ جس کی مجموعی قدر 12 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 4 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) رہا۔ جبکہ 3 کروڑ 17 لاکھ کے ساتھ پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) دوسرے اور 1 کروڑ 61 لاکھ شیئر والیوم حاصل کر کے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) تیسرے نمبر پر رہی۔

آج مارکیٹ میں 372 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 186 کے اسٹاک ویلیو میں تیزی، 157 میں مندی اور 29 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button