امریکی صدر کا State of the union address, سرمایہ کار محتاط۔
امریکی صدر کے State of the union address کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد جو بائیڈن نے دوسری بار کانگریس کے مشترکہ سیشن سے خطاب کیا۔ یوکرائن جنگ، عالمی معاشی بحران، افراط زر (Inflation) اور امریکہ میں لیبر مارکیٹ کی صورتحال ان کے بنیادی موضوعات رہے ۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں جاسوس غبارے اور تائیوان تنازعے پر چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے بارے میں بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات اور ٹریڈ چاہتے ہیں نہ کہ جنگ، اربوں معصوم افراد کی زندگیاں ضد کی نذر نہیں ہونی چاہیئیں۔ انہوں نے چینی صدر ژی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے معاشی مسائل کے حل اور دنیا کو مضبوط کرنے کے لئے کام کریں، ۔ بائیڈن نے امریکی صنعتوں کو فعال کرنے کیلئے سبسڈی دینے اور ارب پتی سرمایہ کاروں پر بھاری ٹیکسز عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کارہوریٹ سیکٹر پر توقعات سے کم ٹیکسز لاگو کرنیکی تجویز دی۔
انکی تقریر عالمی معیاری وقت کے مطابق 2.00 بجے نشر کی گئی
مارکیٹس کا ردعمل
عالمی جغرافیائی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں امریکی پالیسیز واضح ہونے کے امکانات پر سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے تھے ۔ امریکی صدر کی چین کو مصالحانہ پیشکش پر ابتدائی ردعمل مضبت رہا۔۔ گذشتہ روز بیک فٹ پر نظر آنیوالا USD امریکی سیشنز کے اختتام اور ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) کے دوران دوبارہ جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔ AUDUSD کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے، آسٹریلیئن ڈالر 0.6950 کی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔
کماڈٹی مارکیٹ بھی واضح سمت اختیار کرنے کے لئے امریکی صدر کی تقریر کی طرف دیکھ رہی تھی جس کے بعد سنہری دھات میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ گولڈ 1876 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پلاٹینیئم 3 ڈالرز کمی سے 979 ڈالرز پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ Brent اور WTI کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی۔ Dow Jones میں دن کا اختتام 265 پوائنٹس کے اضافے سے 34156 کی سطح پر ہوا۔ دیگر امریکی اسٹاکس میں بھی مثبت اختتامیہ رہا۔ کرپٹو کرنسیز نئے ریگولیشنز اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پر امریکی صدر کی رائے کی منتظر تھی۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے بات نہیں کی جس سے مارکیٹ محدود رینج میں قدرے مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں۔ بٹ کوائن 23248 ڈالرز اور ایتھیریئم 60 ڈالرز تیزی سے 1672 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ Binance اور لائٹ کوائن کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔