ریٹائرمنٹ کرپٹو اکاؤنٹس نان رجسٹرڈ، امریکی SECP کا انتباہ
امریکی ریگولیٹری ادارے SECP نے ریٹائرمنٹ کرپٹو اکاؤنٹس کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔جس میں ریٹائرڈ افراد کے لئے قائم کردہ Individual Retirement Accounts کو نان رجسٹرڈ قرار دیا گیا۔ ادارے کے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان نان رجسٹرڈ فنڈز کو آپریٹ کرنیوالی ایکسچینجز کی کوئی قانونی حثیت نہیں۔ بیان میں ریٹائرڈ افراد کو اس حوالے سے محتاط رہنے کا کہا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی IRA’s کے حوالے سے سرمایہ کاری الرٹ جاری کیا گیا۔ SECP کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز خود کو ایکسچینج کہتے ہیں جس سے یہ غلط فہمی پیدا ہوتی ہے کہ یہ قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں تاہم زیادہ تر کیسز میں یہ حقیقت کے برعکس ہے۔
ذاتی حثیت میں کھولے گئے ریٹائرمنٹ اکاؤنٹس (IRA’s) کرپٹو سرمایہ کاری کے حوالے سے باضابطہ طور پر ریگولیشنز موجود نہیں ہیں لیکن پرکشش منافع کے حصول کیلئے امریکہ سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اپنی پینشنز اور دیگر بچتیں ان میں لگاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اکثر افراد اپنی عمر بھر کی جمع پونچی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اختتام ہفتہ پر امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے بھی کرپٹو فنڈز میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور عوام کو متنبہ کیا گیا کہ کرپٹو ایکسچینجز میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے پہلے ان کی قانونی حثیت کے بارے میں تحقیق کریں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔