مثبت آئی۔ٹی۔ ایکسپورٹس: TRG میں تیزی کا مومینٹم جاری۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) اپنے آغاز سے ہی مثبت مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ ٹیکنالوجی اسٹاکس بالخصوص TRG پاکستان میں مسلسل دوسرے ہفتے تیزی کا مومینٹم جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کی جانیوالی ٹریڈ رپورٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2022ء کے دوران پاکستان کی ٹیکنالوجی کی برآمدات (Exports) 6.5 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اور مجموعی ملکی برآمدات کا 32 فیصد حصہ ہیں۔ جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ شدید معاشی مسائل کے باوجود پاکستان کی I.T ایکسپورٹس کا اس سطح تک پہنچنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ غیر ملکی سافٹ ویئرز اور ایپس ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹس نومبر 2022ء تک 4.25 ارب ڈالرز کے قریب رہے جبکہ دسمبر کا تخمینہ 2 ارب ڈالرز کا ہے۔ TRG پاکستان کی آئی۔ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کا اہم جزو ہے۔ کمپنی کی بین الاقوامی شاخ Affinity کے امریکی مارکیٹ NASDAQ اور جاپانی انڈیکس Topix میں لسٹڈ شیئرز کی قدر میں حالیہ عرصے کے دوران زبردست اضافہ ہوا۔ جس کے بعد TRG پاکستان لیمیٹڈ بھی انتہائی جارحانہ انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ ۔ نامساعد معاشی حالات اور بنیادی سپورٹ کی کمی کے ناوجود پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران بھی 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange Reserves) حاصل کر چکا ہے۔ گذشتہ کوارٹر کے دوران PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 67 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔اسکی بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator) کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے علاوہ جاپانی انڈیکس Topix میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 120 روپے 1 پیسے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 118 روپے 75 پیسے تھی۔ جبکہ اوپر کی طرف یہ 3 روپے کے اضافے سے 123 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ آج اسکی بلند ترین سطح بھی ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 121 روپے 30 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 2 سے 3 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 30 سے 35 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 120 اور دوسری سپورٹ ( S2 ) 118 ہے ۔ جبکہ تیسری سپورٹ ( S3 ) 116 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 121، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 123 (R2 ) اور تیسری حد (R3 ) 125 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 120 کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA سے نیچے لیکن 20 اور 100SMA سے اوپر آ گیا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish، جبکہ 13 فیصد Bearish اور 12 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) آج بھی Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 121.30 روپےاور فروخت کا 123 سے اوپر ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 63 لاکھ 90 ہزار سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے دن میں 125 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں یہ 140 سے 150 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 300 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔