IMF کے ساتھ مثبت مذاکرات، PSX میں تیزی پر اختتام

عالمی مالیاتی ادارے IMF کے ساتھ مثبت مذاکرات اور امداد بحال ہونے کی توقع پر PSX میں دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا۔ پاکستان اور عالمی ادارے کے درمیان مذاکرات دس دن سے جاری ہیں۔ جن کا آج آخری دن ہے۔ دونوں طرف سے جاری کئے گئے بیانات میں مذاکراتی عمل نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہونے کا کہا گیا۔ معاشی ماہرین کے خیال میں آج IMF کی طرف سے باضابطہ طور پر چارٹر آف اکنامک ڈیمانڈز جاری کیا جا سکتا ہے۔ جو کہ اسٹاف لیول معاہدے کے سلسلے میں پہلا قدم ہے۔ واضح رہے کہ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے جب پاکستان غیر ملکی زرمبادلہ کے شدید بحران کا شکار ہے اور ملکی معیشت پر ڈیفالٹ کرنے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پاکستان کے لئے یہ پروگرام اس لحاظ سے بھی اہمیت کو حامل ہے کہ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات جیسے دوست ممالک اربوں ڈالر کے امداد بیل آؤٹ پیکیجز اس کے ساتھ منسلک کر چکے ہیں۔ اس لئے معاشی پروگرام بحال ہونیکا واضح مطلب ان ممالک کو بھی گرین سگنل ہو گا۔ مذاکرات کے حوالے سے جاری کی گئیں خبروں کے ملکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

آج KSE100 انڈیکس 743 پوائنٹس کے اضافے سے 42466 پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 42567 رہی۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 275 پوائنٹس مستحکم ہو کر 16 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو عبور کرتے ہوئے 16021 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15745 سے 16063 کے درمیان رہی۔

آج مارکیٹ میں سرمائے کا بہترین حجم (Capitalization) اور متاثر کن شیئر والیوم دکھائی دیئے۔ شیئر بازار میں 36 کروڑ سے زائد ریکارڈ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 13 ارب 55 کروڑ روپے رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) رہا۔ جبکہ 2 کروڑ 52 لاکھ کے ساتھ ہیزکول پیٹرولیئم لیمیٹڈ (HASCOL) دوسرے اور 1 کروڑ 82 لاکھ شیئرز والیوم سمیٹ کر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC) تیسرے نمبر پر رہی۔ آج مارکیٹ میں 355 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 241 کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ، 92 میں کمی جبکہ 22 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button