مثبت Chinese CPI Report جاری۔ AUDUSD اور ایشیائی اسٹاکس میں گراوٹ
توقعات سے مثبت جنوری 2023ء کی Chinese CPI Report جاری کر دی گئی جس پر AUDUSD اور ایشائی اسٹاکس میں گراوٹ واقع یوئی۔ چین کے قومی ادارہ برائے شماریات (National Bureau of Statistics) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ افراط زر (Inflation) کی ماہانہ شرح 0.8 فیصد رہی۔ جبکہ 0.7 فیصد متوقع تھی۔ سالانہ افراط زر 2.1 فیصد پر آ گئی جبکہ 2.2 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں جنوری 2023ء کا پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) بھی شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ منفی 0.8 فیصد رہا۔ اس سے قبل منفی 0.5 فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
مارکیٹ کا ردعمل
چینی مصنوعات پر انحصار کرنے کی وجہ سے خطے میں اسکے سب سے زیادہ اثرات آسٹریلیئن معاشی اعشاریوں (Australian Financial Indicators) پر مرتب ہوئے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) 0.6950 کی سطح سے نیچے آ گیا۔ جبکہ چینی PPI میں کمی سے ASX کے انڈسٹریل اسٹاکس میں بھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر انڈیکس 50 پوائنٹس کمی سے 8616 پر آ گیا۔ ایشیائی اسٹاکس بھی منفی رجحان کے ساتھ ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ Hang Seng انڈیکس 199 پوائنٹس کمی سے 21434 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دیگر ایشیائی مارکیٹس میں بھی منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔