مایوس کن UK GDP: برطانوی پاؤنڈ کی بیئرش ریلی جاری

دسمبر 2022ء کی مایوس کن UK GDP Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی بیئرش ریلی جاری ہے۔ برطانوی محکمہ شماریات (Office for National Statistics) کے مطابق برطانوی GDP منفی 0.5 فیصد رہا۔ مارکیٹ توقعات منفی 0.3 کی تھیں۔ اس کا تقابلہ نومبر کے ساتھ کیا جائے تو اس ماہ 0.1 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح یہ رپورٹ مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور معیشت پر افراط زر (Inflation) کے شدید اثرات مرتب ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔رپورٹ ریلیز ہونے پر GBPUSD میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔ برطانوی پاؤنڈ 0.132 فیصد کمی کے ساتھ 1.21 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے عہدیداروں کی طرف سے شرح سود (Interest rates) میں اضافے کی پالیسی جاری رکھنے کے اعلان سے بھی امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی اور برطانوی پاؤنڈ کی طلب (Demand) میں کمی دیکھی گئی۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ٹیکنیکی اعتبار سے 200 دنوں کی Moving Average کے قریب GBPUSD میں خریداری دیکھی گئی۔ تاہم 1.2200 سے اوپر شدید فروخت سے یہ واپس 20SMA سے نیچے آ گیا۔ جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کسی مثبت ٹریگر کے نہ ہونے سے محدود رینج میں 1.2000 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 56 فیصد Bearish اور 44 فیصد Bullish ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Bearish ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز فروخت کرنے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ مجموعی منظر نامہ 100 اور 50 دنوں کی ٹرینڈ لائنز بریک ہونے کا ہے۔ تاہم ان سے اوپر 1.2200 پر بحالی سے ہم قلیل المدتی Bullish Rally دیکھ سکتے ہیں۔ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2145, 1.2175 اور 1.2200 کے نفسیاتی مارک سے اوپر 1.2205 ہیں۔ نیچے کی طرف سپورٹ لیولز 1.2075, 1.2045 اور 1.1985 ہیں۔ تیسری سپورٹ کا بریک ہونا اسے طویل المدتی بیئرش زون میں دھکیل سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button