IMF معاہدے میں تاخیر۔ PSX میں شدید مندی پر اختتام

عالمی مالیاتی ادارے IMF کی طرف سے معاہدے میں تاخیر اور ورچوول مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان پر PSX میں دن کا اختتام شدید مندی پر ہوا۔ تفصیل کے مطابق ملک میں سنگین معاشی بحران کے باوجود گذشتہ چار روز سے IMF پروگرام بحال ہونے کی توقع پر سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا لیکن گذشتہ رات عالمی ادارے کے وفد کی بغیر معاہدے کے واپسی کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ اسکے علاوہ آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی طرف سے زرمبادلہ کے ذخائر (Foreign Exchange Reserves) 3 ارب ڈالرز سے نیچے 24 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے اعلان سے سرمائے کا وسیع پیمانے پر انخلاء دیکھنے میں آیا۔

آج KSE100 میں 724 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ جس سے انڈیکس 41741 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 41663 سے 42544 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30 بھی 339 پوائنٹس کی کمی سے 16 ہزار کی نفسیاتی سطح بریک کرتے ہوئے 15682 پر اختتام پذیر ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 15643 رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 2.12 فیصد کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ میں 28 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 14 ارب 70 کروڑ روپے رہی۔ آج کی والیوم لیڈر 3 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے ساتھ آئل اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC) رہی۔ جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ کے ساتھ پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) دوسرے اور ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) 2 کروڑ 74 لاکھ شیئرز سمیٹ کر تیسرے نمبر پر رہا۔ آج کیپیٹل مارکیٹ میں 335 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا جن میں سے 73 کی قدر میں تیزی، 245 میں مندی اور 17 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ شیئر بازار میں 1 لاکھ 53 ہزار ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button