S&P میں گراوٹ کا تسلسل جاری رہنے کا امکان ہے۔ SocGen کی پیشگوئی۔
فرانسیسی ملٹی نیشنل معاشی ادارے SocGen نے پیشگوئی کی ہے کہ S&P 500 میں گراوٹ کا تسلسل جاری رہنے کا امکان ہے۔ ریسرچ ونگ کی جانب سے جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں امریکی اسٹاکس میں گذشتہ روز کی گراوٹ اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کی بنیاد پر پیشگوئی کی گئی ۔ دسمبر 2022ء کے وسط سے امریکی مارکیٹ میں اسٹاکس ویلیو 1 فیصد سے کم ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4000 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ بریک ہونے کی صورت میں بیئرش ریلی وسعت اختیار کرے گی اور رواں ماہ کے اختتام پر 3600 کا انڈیکس لیول ممکن ہے۔ ادارے کے مطابق امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں آنیوالی تیزی اور اسٹاکس میں رسک فیکٹر کا بھی ذکر کیا گیا۔ جس سے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ ٹیکنیکی لحاظ سے 200 دنوں کی Moving Average بریک ہونے تک مارکیٹ کے پاس مضبوط سپورٹ رہے گی جو کہ 4000 کے نفسیاتی مارک سے نیچے 3930 کی سطح پر ہے
یہ تحقیقاتی رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جبکہ گذشتہ ہفتے S&P نے ایک سالہ بلند ترین سطح کو چھوا۔ جس کے بعد گذشتہ چار روز میں مارکیٹ انڈیکس 218 پوائنٹس نیچے آیا ۔ تاہم رپورٹ میں اصلاح (Correction) کے مختصر دورانئے کے بعد دوبارہ اوپر کے لیولز کی طرف تیزی کی ریلی آنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔