کریکن: US Crypto Staking بند کرنے کا معاہدہ، کرپٹو کرنسیز میں گراوٹ

کرپٹو ایکسچینج کریکن کی طرف سے SECP کے ساتھ US Crypto Staking معاہدے کے اعلان سے کرپٹو کرنسیز میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے اور سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں۔ بٹ کوائن (BTC) 22 ہزار ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم کی قدر میں بھی گذشتہ دو روز کے دوران 90 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 1516 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ریگولیٹری ادارے SECP کی طرف سے U.S Crypto Staking آپریشنز کو غیر قانونی قرار دیئے جانے پر کریکن نے انہیں فوری طور پر معطل کرنے اور 30 ملیئن ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینی جے جوئی اور سارہ ٹین سیتھوف نے اپنے ادارے پر شدید تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسیز کی خرید و فروخت کے قانونی طریقہ کار پر عمل کرنیوالی ایکسچینجز کے لئے ایسے اعلانات سے شفاف انداز میں کاروبار چلانے والوں میں مایوسی پیدا ہو گی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کے نومبر 2022ء میں FTX گیٹ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سے امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کرپٹو نیٹ ورکس کو تحقیقات کا سامنا ہے اور اس حوالے سے نئے ریگولیشنز کا سامنا ہے۔ ایک بڑے بحران کا سامنا کرنے کے بعد کرپٹو مارکیٹ رواں سال کے آغاز پر کسی حد تک اپنا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوئیں تاہم SECP کے حالیہ اقدامات سے ڈیجیٹل اثاثوں میں فروخت کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

Bitbull Capital کے تجزیہ کار جو ڈی پاسکیل کے خیال میں بٹ کوائن کو ایک نئی سپورٹ کی ضرورت ہے جس کے لئے یہ 20 ہزار سے نیچے آ سکتا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم 15 سو اور لائٹ کوائن 85 ڈالرز تک گراوٹ کے شکار ہو سکتے ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے ریگولیشنز کے ساتھ مطابقت میں کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اتار چڑھاؤ آئندہ چند ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ اسکے علاوہ عالمی سطح پر ہونیوالے معاشی فیصلوں کے اثرات دیگر مارکیٹس کی طرح کرپٹو پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

ریگولیٹری اداروں کی طرف سے ہونیوالی پیشرفت سے بٹ کوائن میں تیزی کا مومینٹم کم ہوا ہے اور اصلاح (Correction) کا ایک نیا دور شروع ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے کیونکہ قانون سازی کا عمل ہمیشہ مارکیٹ کو سست روی میں مبتلا کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کریکن کی طرف سے 30 ملیئن ڈالرز کی ادائیگی کو ایک خوش آئند اقدام قرار دے رہے ہیں جسکی مثال سے پہلے موجود نہیں ہے۔ جس سے طویل المدتی بنیادوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور کرپٹو کا دائرہ کار وسعت اختیار کرے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button