موڈیز کی رپورٹ، IMF مذاکرات بے نتیجہ۔ PSX میں ملا جلا اختتام

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ اور IMF کے ساتھ ورچوول مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد PSX میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آج موڈیز نے پاکستان کے مالیاتی بحران پر تفصیلی رپورٹ جاری کی۔ جس میں موجودہ حالات کی وجہ عالمی مارکیٹ (Global Market) میں حکومت پاکستان کے جاری کردہ بانڈز کی قدر نصف سے کم سطح پر آ جانے کو قرار دیا گیا۔ اسکے علاوہ رپورٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کع بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تنزلی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں بہترین آغاز کے بعد گراوٹ کی دوسری بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے IMF کے ساتھ ورچوول مذاکرات میں اہم امور پر پایا جانیوالا ڈیڈ لاک ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 24 پوائنٹس کی کمی سے 41716 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 41664 سے 41991 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30. انڈیکس 31 پوائنٹس کی مندی سے 15651 پر اختتام پذیر ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 15621 اور بلند ترین لیول 15777 رہا۔ مارکیٹ میں 19 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹڈ (SSGC) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 63 لاکھ کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) دوسرے اور 1 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے ساتھ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC) تیسرے نمبر پر رہی۔ انکے علاوہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (SNGP)، پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL)، میپل لیف سیمنٹ کمپنی (MLCF) اور حب پاور کمپنی لیمیٹڈ (HUBC) بھی بہترین اسٹاکس میں شامل رہے۔ شیئر بازار میں 335 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ ان میں سے 164 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 151 میں مندی جبکہ 20 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button