آج کے عالمی معاشی واقعات اور انکے اثرات
آج منگل، 14 فروری 2023ء ہے۔ عالمی معاشی واقعات کی ابتداء آسٹریلیا کی NAB Business Confidence Report سے 00.30 بجے ہوئی۔ اس رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر آسٹریلیئن ڈالر میں ملا جلا رجحان نظر آیا۔ بھرپور اثرات مرتب نہ ہونے کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی CPI Data پر مرکوز ہونا ہے۔ دسمبر 2022ء کی Japanese Industrial Production Report عالمی معیاری وقت کے مطابق 4.30 بجے ریلیز ہو گی۔ جس کا ڈیٹا USDJPY اور Nikkei225 کے مومینٹم پر اثر انداز ہو گا۔ اس کے بعد فرانس کی 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی Unemployment Report شائع کی جائے گی۔ 6.30 بجے جاری کی جانیوالے اس ڈیٹا کے اثرات یورو اور CAC40 پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
جنوری 2023ء کی German Whole Sales prices رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 7.00 بجے جاری کی جائے گی۔ اس کے اثرات Dax30 اور EURUSD کی قدر پر اثر انداز ہوں گے۔ اس کے علاوہ معاشی ماہرین یورپی معیشت کی سمت کے تعین کیلئے بھی اسے خاصی اہمیت دے رہے ہیں۔ برطانیہ کی دو اہم رپورٹس Labour Productivity اور Employment Change Data کا اجراء 7.00 بجے کیا جائے گا۔ جن کے بعد GBPUSD اور دیگر برطانوی معاشی اعشاریوں (British Financial Indicators) کی پرفارمنس متاثر ہو سکتی ہے۔ آج کا سب سے اہم ایونٹ جنوری 2023ء کی U.S CPI Report کا اجراء ہے۔ جو کہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 بجے کیا جائے گا۔ اس کے اثرات تمام امریکی اور عالمی مارکیٹس (Global Markets) پر مرتب ہوں گے۔ اسکے علاوہ فیڈرل ریزرو کیلئے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس متعین کرنے کے حوالے سے بھی اسکا کلیدی کردار ہو گا۔ دنیا بھر کے سرمایہ کار اسکے انتظار میں محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ اسکے بعد 21.00 بجے فیڈ کے عہدیداروں کی تقاریر بھی شیڈولڈ ہیں۔ جن سے اگلے ماہ مانیٹری پالیسی کے خدوخال سامنے آنے اور شرح سود میں تبدیلی کے تخمینے قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
آج کی معاشی سرگرمیاں 21.30 بجے امریکی Crude Oil Stock کی ہفتہ وار رپورٹ کے اجراء سے اختتام پذیر ہوں گی۔ امریکی Inflation Data کے بعد یہ رپورٹ بھی امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور اسٹاکس کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔