IMF کے ساتھ ڈیڈ لاک، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ IMF کے ساتھ ورچوول مذاکرات میں اہم امور پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ملکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اس صورتحال کے شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور اسٹاک مارکیٹ سے سرمائے کا پڑے پیمانے پر انخلاء ریکارڈ کیا گیا۔
ابتدائی سیشن میں KSE100 میں 260 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ جس سے انڈیکس 41500 کی سپورٹ توڑتے ہوئے 41456 پر آ گیا، جو کہ آج اسکی کم ترین سطح ہے۔ KSE30 بھی 109 پوائنٹس کی گراوٹ سے 15541 پر آ گیا۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 15540 سے 15714 کے درمیان ہے۔ آج شیئر مارکیٹ میں مندی کے باوجود انرجی اسٹاکس میں نمایاں شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ اسکے علاوہ کیمیکل اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹرز کے اسٹاکس بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کے مرکز بنے ہوئے ہیں۔
مارکیٹ میں 221 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 79 کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ، 132 میں کمی جبکہ 10 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔