U.S CPI Report: امریکی اسٹاکس میں دن کا منفی اختتام
امریکی اسٹاکس میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز U.S CPI Report کا اجراء تھا۔ جس میں سالانہ افراط زر (Inflation) 6.4 فیصد رہی جبکہ 6.2 فیصد متوقع تھی۔ کنزیومر پرائس انڈیکس کی بلند شرح فیڈرل ریزرو کو FOMC کی آئندہ میٹنگ میں شرح سود میں بڑے اضافے کا جواز فراہم کر سکتی ہے۔ اس رسک فیکٹر سے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی آئی ہے۔
Dow Jones Industrial Average میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 156 پوائنٹس کی کمی سے 34089 کی سطح پر ہوا۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 33827 سے 34331 کے درمیان رہی۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث شیئر والیوم بھی معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا، مجموعی طور پر 29 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
دیگر امریکی مارکیٹس کے برعکس Nasdaq میں ملے جلے رجحان کے بعد دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا۔ Nasdaq Composite انڈیکس 68 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11960 پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈ ٹیکنالوجی اسٹاکس (Tech Stocks) میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم نظر آیا۔ S&P 500 میں اسکے برعکس انتہائی کم شیئر والیوم ریا۔ دن کا اختتام 1 پوائنٹ کی کمی سے 4136 پر ہوا۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ سیشن ملے جلے انداز میں بند ہو۔ NYSE Composite انڈیکس 27 پوائنٹس کی مندی سے 16025 پر اختتام پذیر ہوا۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن معمول سے کم رہی اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن دکھائی دیئے۔ دوسری طرف Russel2000 دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد محض 1 پوائنٹ نیچے 1939 پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔