توقعات سے بہتر US Retail Sales رپورٹ، EURUSD میں گراوٹ
جنوری 2023ء کی توقعات سے بہتر US Retail Sales رپورٹ جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد EURUSD میں گراوٹ دیکھی گئی۔ U.S Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی سیلز میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ ڈیٹا ریلیز ہونے سے قبل 1.8 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ مارچ 2021ء کے بعد آنیوالی مثبت ترین ریڈنگ ہے۔ دسمبر 2022ء کی رپورٹ میں ریٹیل سیلز منفی 1.1 فیصد تھی۔
مختلف سیکٹرز کی سیلز کا جائزہ لیں تو Autos میں 2.3 فیصد، کنٹرول گروپ منفی 0.7 فیصد، پیٹرولیئم مصنوعات 5.7 فیصد, الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز 3.5 فیصد جبکہ ریسٹورینٹس کی سیل میں 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی ماہرین اس رپورٹ کو دسمبر کا معکوس قرار دے رہے ہیں۔ جس میں سیلز حیران کن طور پر منفی 1.1 فیصد تھی۔ جبکہ موجودہ رپورٹ US Non Farm Payrolls کی طرح توقعات سے زیادہ مثبت رہی
مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی واقع ہوئی۔ EURUSD میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 1.0700 کی نفسیاتی سپورٹ بریک کرتے ہوئے نیچے آ گیا۔ واضح رہے کہ US Non Farm Payroll کے بعد سے یورو بیئرش کنٹرول کے زیر اثر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈالر انڈیکس کے اوپر جانے سے امریکی اسٹاکس میں ملے جلے رجحان کے ساتھ دن کا آغاز ہوا جبکہ کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد یہ 23 ڈالرز کمی کے ساتھ 1832 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔