RBA Board Meeting کی تفصیلات جاری، AUDUSD کی قدر میں اضافہ

آسٹریلوی مرکزی بینک کے RBA Board Meeting کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جاری کئے گئے منٹس کے مطابق مرکزی بورڈ نے پالیسی ریٹس میں اضافے کا تسلسل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی مرکزی بینک نے فروری میٹنگ میں معاشی ماہرین کو افراط زر (Inflation) میں اضافے کے کمنٹس سے حیران کر دیا۔ 7 فروری کو پالیسی ساز اراکین نے دو آپشنز پر تبادلہ خیال کیا کہ شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافہ کیا جائے یا کہ 50 پوائنٹس، تاہم زیادہ تر ممبران پالیسی ریٹ میں 25 پوائنٹ اضافے پر متفق ہوئے۔ افراط زر 2 فیصد تک کنٹرول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا اور اس کی مناسبت سے تنخواہوں میں اضافے پر سب سے زیادہ بحث کی گئی۔ میٹنگ میں لیبر رپورٹس پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ 7 فروری کے اجلاس کی تفصیلات دو ہفتوں بعد جاری کی گئی ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل
ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی طرف سے مرکزی بورڈ میٹنگ کی تفصیلات پبلش کئے جانے اور پالیسی ریٹس میں جارحانہ اضافہ جاری رکھنے کے بیان پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) 0.30 فیصد اضافے سے 0.6910 کی سطح پر ٹریڈ کر کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم آج U.S Purchase Managers Index کے انتظار میں مارکیٹ محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر یہاں اپنی اسٹرینتج جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن افراط زر کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار سرمایہ کاروں کو محتاب کئے ہوئے ہیں جس وجہ سے اسے بڑی ریلی کیلئے مثبت ٹریگر کی ضرورت ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے آسٹریلیئن ڈالر اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں 200 دنوں کی Moving Average سے اوپر بغیر کسی سمت کے ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم یہ اپنی 20SMA سے نیچے ہے۔ 0.7010 پر اسے عبور کئے بغیر آسٹریلیئن ڈالر اپنا Bullish Momentum برقرار بحال نہیں کر سکتا۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 20SMA سے نیچے Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 13 فیصد Bullish اور 62 فیصد Bearish جبکہ 25 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Bearish ہے۔ تاہم 0.7000 کی نفسیاتی حد عبور کرنے پر سائیڈ لائن بلز اسے اسٹرینتھ دے سکتے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6865, 0.6830 اور 0.6795 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6925, 0.6960 اور 0.7010 ہیں۔ آج شام امریکی PMI رپورٹ کے بعد یہ واضح سمت اختیار کر لے گا۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 48 سے اوپر ہے۔ جو کہ over Sold ہونے اور بیئرش پریشر کی علامت ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button