ہیزکول پیٹرولیئم لیمیٹڈ, شیئر والیوم کے اعتبار سے آج کا بہترین اسٹاک

ہیزکول پیٹرولیئم لیمیٹڈ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بہترین اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کے لحاظ سے دن کے وسطی سیشنز کے دوران میں مارکیٹ کے مثبت ٹرینڈ کے ساتھ تیزی کے موڈ میں نظر آ رہا ہے۔ اس اسٹاک میں مسلسل دوسرے کاروباری ہفتے کے دوران مثبت انداز میں ٹریڈ کی جا رہی ہے جس کی بنیادی وجہ حالیہ دنوں میں ریفائنریز اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹرز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی خبریں ہیں۔

روس کے بعد آذربائیجان کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات میں بھی مقامی کرنسیز اور موخر ادائیگیوں پر آئل اور گیس کی ٹریڈ پر مثبت پیشرفت ہو رہی ہے جس سے مجموعی طور پر اس سیکٹر میں مثبت سرمایہ کاری ہو رہی ہے جن میں ہیزکول پیٹرولیئم بھی شامل ہے۔ آئل اینڈ گیس مارکئٹنگ سیکٹر (Oil and Marketing Sector ) کی یہ کمپنی اب سے دو سال قبل ڈیفالٹر سیگمنٹ (Defaulter Segment ) میں شامل کر دی گئی تھی تاہم گزشتہ چھ ماہ سے ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ دوبارہ سے متحرک اسٹاکس (Active Stocks) میں شامل ہوا ہے۔ تب سے اسکی قدر میں بھی 250 فیصد یعنی اڑھائی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیزکول پیٹرولیم، ڈیفالٹر سیگمنٹ سے نکلنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے اور اب سرمایہ کار بھی اس کی طرف متوجہ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ آج اس میں اب تک 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

آج ہیزکول پیٹرولیم نے 5 روپے 71 پیسے سے اپنی ٹریڈ کا آغاز کیا۔ تاہم ابتدائی ٹرانزیکشنز کے دوران ہی ہیزکول 5.90 کی مزاحمتی سطح کو عبور کر گیا۔اسکی آج کے دن کی بلند ترین سطح 5 روپے 92 پیسے ہے۔ 5.90 روپے کی مزاحمتی حد (R1) کو عبور کرتے کرنے کے بعد اب تک ہیزکول کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ بہترین مومینٹم کے ساتھ HASCOL نے آج اپنے ادا شدہ سرمایہ (Paid up capital) کی 0.36 فیصد تک قدر کو بحال کیا ہے۔ اسکی قدر کی حدوں (Caps ) کا جائزہ لیں تو آج کے دن میں 6 روپے 59 پیسے کا Upper Cap اور نیچے کی حد (Lower Lock ) 4 روپے 59 پیسے ہے۔ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels ) 6.05 (R1) اور 6.25 جبکہ تیسری مزاحمتی حد (R3 ) آج 6.45 ہے اسکی حرکاتی اوسط (Moving Averages ) میں سے 12 خریداری (Buying) اور محض ایک فروخت (Selling ) کا رجحان ظاہر کر رہی ہے۔

نفسیاتی سپورٹ کے لیولز 5.90, 5.65 اور 5.35 ہیں جبکہ ٹیکنیکل انڈیکیٹر موجودہ سطح پر Buying کا انتہائی مضبوط موقع ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم اسکا Stop Loss آج کی ٹریڈ کے لئے 5.60 ہے۔ اسکے مضبوط محور (Pivots ) بھی موجودہ سطح پر 5.85 اور 5.92 ہیں جبکہ 6.00 کا نفسیاتی ہدف ( Psychological Target) عبور کرنے کے بعد 6.05 اور 6.25 اسکے 100 اور 200SMS کی سطح پر اس میں زبردست اسٹرینتھ کی توقع ہے۔ آج اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 80 فیصد Bullish جبکہ 7 فیصد Bearish اور 13 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی۔ انتہائی Bullish ہے۔ اب تک اس میں 25 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ یہاں سے HASCOL اپنی 200SMA کے قریب نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ اسکا طویل المیعادی ٹیکنیکی اہداف ( Technical Target ) 10 اور 12 روپے فی شیئر کی قدر واپس حاصل کرنا ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button