مثبت UK Flash PMI ڈیٹا، GBPUSD میں تیزی
فروری 2023ء کا توقعات سے مثبت UK Flash PMI ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد GBPUSD میں تیزی کا دیکھی جا رہی ہے. S&P Global کی طرف سے ریلیز کئے گئے سروے کے مطابق رواں ماہ کے دوران پرچیز مینیجرز انڈیکس 53.3 فیصد رہا ہے۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 49.2 فیصد تھیں۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کیا جائے تو جنوری 2023ء میں انڈیکس 48.7 فیصد رہا تھا۔ دوسری طرف Manufacturing PMI کی ریڈنگ 49.2 اور کمپوزیٹ سیکٹر 53 فیصد رہا۔ جنکی توقعات 47.5 اور 49.0 فیصد تھیں ۔ اس طرح سروسز ، صنعتی اور کمپوزیٹ سیکٹرز کا پرچیز مینیجرز انڈیکس توقعات سے خاصا مثبت اور 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہا۔
برطانوی معیشت کا مثبت منظر نامہ۔
سروے رپورٹس برطانوی معیشت کے مثبت منظر نامے کو ظاہر کر رہی ہیں اور گذشتہ سال کی کساد بازاری (Recession) سے بحالی کی طرف آ رہی ہے S&P Global نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ ” اگرچہ سروے میں کئی کمپنیوں نے معاشی مسائل اور رسد کے عدم توازن کی شکایت کی تاہم کارپوریٹ سیکٹر اپنے ترقیاتی اہداف گذشتہ سال کے آخری 6 ماہ کے برعکس مثبت موڈ میں بحالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جس سے دوہرے ہندسے کی افراط زر بھی آنیوالے عرصے میں بتدریج کم ہونے کا امکان ہے” واضح رہے کہ گذشتہ سال تین وزرائے اعظم منفی معاشی شرح نمو (Growth rate) اور مالیاتی بحران کے باعث مستعفی ہوئے ، جن میں سے لز ٹرس محض 45 دن حکومت کر پائی تھیں جو کہ برطانوی تاریخ میں کسی وزیر اعظم کا مختصر ترین دورانیہ ہے۔
برطانوی پاؤنڈ اور اسٹاکس کا ردعمل
رپورٹ پبلش کئے جانے کے بعد 1.2000 سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا GBPUSD دوبارہ 0.52 فیصد مستحکم ہو کر 1.2100 کی سطح پر آ گیا۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EURGBP) 0.80 فیصد کمی کے ساتھ 0.8800 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ FTSE100 میں ملا جلا رجحان اور سرمایہ کاروں کا محتاط انداز نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس 23 پوائنٹس کمی سے 7990 پر آ گیا ہے۔
EURUSD کا ٹیکنیکی تجزیہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) اپنی 20 اور 50 دنوں کی Simple Moving Average سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو UK PMI Data کے مثبت ٹریگر سے ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 سے اوپر آ گیا۔ جو کہ Over Bought زون سے سرمایہ کاروں کو خریداری کی کال دے رہا ہے اور Bullish Momentum کے آغاز کی علامت ہے۔ اسوقت پاؤنڈز 1.2100 کی سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ اس سطح پر مستحکم ہونے کے بعد یہ اپنے Descending Regression Channel کی بالائی سطح (Upper Limit) پر آ جائے گا۔ تاہم اوپر کی ریلی کے لئے سب سے مضبوط مزاحمتی حد 1.2140 ہے۔ جو کہ GBPUSD کے لئے 100SMA کے Fibbonacci کی 50 فیصد ریٹریسمنٹ ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے بعد برطانوی پاؤنڈ 1.2200 کے نفسیاتی ہدف کہ طرف پیشقدمی کرے گا۔
اسکے سپورٹ لیولز 1.2110 , 1.2075 اور 1.2030 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 1.2140, 1.2175 اور 1.2210 ہیں۔ 1.2100 کو برقرار رکھنے میں ناکامی کی صورت میں بیئرش پریشر 1.2000 کہ طرف گراوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 22 فیصد Bullish اور 67 فیصد Bearish جبکہ 11 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Bearish ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔