مثبت US PMI Data , ڈالر انڈیکس میں تیزی
فروری 2023ء کا توقعات سے مثبت US PMI Data جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ S&P Global کی طرف سے جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق رواں ماہ پرچیز مینیجرز انڈیکس (PMI) کی ریڈنگ 50.5 فیصد رہی جبکہ مارکیٹ توقعات 47.2 کی تھیں۔ واضح رہے کہ یہ جون 2022ء کے بعد مثبت ترین سروے ڈیٹا ہے جو کہ معیشت پر افراط زر میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے اعداد و شمار سے کریں تو جنوری 2023ء میں پرچیز مینیجرز انڈیکس 46.8 رہا تھا۔ صنعتی پیداواری شعبے کا انڈیکس 47.8 آیا ہے۔ جبکہ گذشتہ ماہ 47.1 فیصد تھا۔ کمپوزیٹ سیکٹر کا PMI سب سے بہتر رہا ہے۔ جسکی ریڈنگ 50.2 رہی۔ جبکہ گذشتہ ماہ 47.5 فیصد تھی۔
کارپوریٹ سیکٹر کے لئے بہترین دورانیہ۔
ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق فروری 2023ء کارپوریٹ سیکٹر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے گذشتہ 8 ماہ کے دوران بہترین مہینہ رہا۔ تاہم اس کا آغاز گذشتہ ماہ سے ہوتا ہوا نظر آیا جنوری کی تمام معاشی رپورٹس کے نتائج غیر متوقع طور پر توقعات سے زیادہ مثبت رہے۔ صنعتی پیداواری شعبے میں سپلائی بحال ہونے کے بعد ملنے والے آرڈرز گذشتہ 14 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچے ہیں۔ دوسری طرف سروسز کے شعبے کا جائزہ لیں تو یہاں پر بحالی کا عمل صنعتی شعبے کی نسبت سست روی کا شکار اور اپنے اہداف سے کم ہے۔
سروے کے مطابق Manufacturing Supply Chain میں بہتری کے بعد قیمتیں کم ہوئیں ہیں لیکن افراط زر (Inflation) کا دباؤ Wages کی طرف منتقل ہوا جس کی بنیادی وجہ شرح سود میں ہونیوالا مسلسل اضافہ ہے جو کہ پیداواری لاگت میں اضافہ کر رہی ہے۔ پرچیز مینیجرز انڈیکس بڑھنے کا واضح مطلب قیمتوں کا پریشر صارفین کی طرف منتقل ہونا اور صارفین میں رسک فیکٹر بڑھنے کے ہیں۔
امریکی ڈالر انڈیکس پر اثرات
قیمتوں میں اضافے کے رسک فیکٹر سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) میں جارحانہ اضافے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ جس کے باعث امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے گولڈ سمیت کماڈٹیز اور اسٹاکس میں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ جبکہ کروڈ آئل میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔ مجموعی طور پر رپورٹ کے غیر متوقع نتائج امریکی ڈالر کو جارحانہ انداز اپنانے اور یورو سمیت دیگر کرنسیز کو دباؤ میں کانے کیلئے عمل انگیز کا کام کر رہے ہیں۔ تاہم مارکیٹ کی حتمی سمت کا اندازہ تین سے چار گھنٹوں میں کیا جا سکے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔