RBNZ نے شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس اضافہ کر دیا۔ NZDUSD میں تیزی

ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ RBNZ نے شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد NZDUSD کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے غیر معمولی اجلاس کے بعد افراط زر (Inflation) کی صورتحال پر بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ معاشی ماہرین بھی اتنے ہی اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ مجموعی پالیسی ریٹ 4.75 فیصد پر پہنچ گیا۔

نیوزی لینڈ ڈالر کا ردعمل

شرح سود میں اضافے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 0.270 فیصد اضافے سے 0.6230 کی سطح پر آ گیا۔ ایشیائی سیشنز کے دوران کیوی ڈالر کی طلب (Demand) میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا۔ دیگر کرنسیز بھی اسکے مقابلے میں بیک فٹ پر نظر آ رہی ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ
نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) اپنی 200 دنوں کی Moving Average کو 0.6187 پر عبور کرتے ہوئے Fibbonacci کی 61.8 ریٹریسمنٹ (0.6199) سے اوپر آ گیا۔ اگر قلیل المدتی Moving Averages کا جائزہ لیں تو نیوزی لینڈ ڈالر اسوقت وقت اہنی 20SMA کے بالکل اوپر 0.6230 پر موجود ہے۔ جو کہ Bullish ٹرینڈ لائن ہے۔

یہاں سے اوپر 50SMA کا پوائنٹ بھی 0.6237 پر ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6220, 0.6190 اور 0.6160 ہیں جبکہ مزاحمتی حدوں ( Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو 0.6245, 0.6275 اور 0.6310 ہیں۔ تیسری مزاحمتی حد سے پہلے 0.6300 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) بھی ہے جس سے اوپر اس ہر بلش چینل کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ اسکے 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 سے اوپر آ گیا ہے جو کہ Bullish اسٹرینتھ جمع کرنے کی علامت ہے۔ اسکی طکب کو دیکھتے ہوئے اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button