آج کا عالمی معاشی دن کیسا رہے گا ؟

آج کا عالمی معاشی دن اپنی شروعات 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی Australian Gross profits Report سے کرے گا۔ جس کے اثرات AUDUSD اور ASX200 پر مرتب ہوں گے۔ یہ رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 00.30 بجے پبلش کی جائے گی۔ آسٹریلیا کی ہی 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی Business Inventories Report بھی اسی وقت جاری کی جائے گی۔ دونوں اہم رپورٹس کی ایک ہی وقت میں اشاعت سے آسٹریلیئن ڈالر اور اسٹاکس پر گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دسمبر 2022ء کی Japanese Leading Economic Index رپورٹ 5.00 بجے جاری کی جائے گی۔ جس کے اثرات USDJPY اور Nikkei225 کی ٹریڈ کو متاثر کریں گے۔ تاہم ہاری ہیکو کروڈا کے بعد آنے والے بینک آف جاپان (BOJ) کے نئے گورنر کازو اوئیڈا کی تعیناتی اور متوقع مانیٹری پالیسی کے بارے میں پائی جانیوالی بے یقینی سے جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) اور یورو (EURJPY) کے محدود رینج میں ٹریڈ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یورپی زون کی Loans to House Holds رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 9.00 بجے ریلیز ہو گی۔ اسی وقت یورپی کارپوریٹ سیکٹر کی دو اہم رپورٹس جنوری 2023ء کی Loans to Companies اور Money Supply Report بھی جاری کی جائیں گی۔ ان رپورٹس کے اعداد و شمار EURUSD اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (European Financial Indicators) پر اپنے اثرات مرتب کریں گے۔ اسی وقت Italian Consumer Confidence Report اور بزنس کانفیڈینس ڈیٹا کی اشاعت ہو گی۔ جو کہ FTSEMIB کے ٹریڈنگ مومینٹم کو تبدیل کر سکتی ہے۔ فروری 2023ء کا European Economic Survey ڈیٹا 10.00 بجے جاری کیا جائے گا اسکے علاوہ Consumer Inflation Expectations اور Industrial Sentiment کا تخمینہ بھی اسی وقت ریلیز کیا جائے گا۔ یہ دونوں Flash Surveys یورو اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (European Financial Indicators) کی پرفارمنس پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

یورپی زون کے 3 اور 5 سالہ مدت کے بانڈز مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو عالمی معیاری وقت کے مطابق 10.45 بجے آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ دوسری طرف کینیڈا کی Current Account رپورٹ 13.30 بجے پبلش کی جائے گی جس کے اثرات کینیڈین ڈالر (CAD) اور ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج (TSX) پر مرتب ہوں گے۔ جنوری 2023ء کی US Pending Home Sales رپورٹ کا اجراء 15.00 بجے کیا جائے گا۔ اسکے اعداد و شمار کسی حد تک امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کی سطح تبدیل کر سکتے ہیں۔ آج کے عالمی معاشی دن کی سرگرمیاں 23.30 بجے جاپانی صنعتی پیداواری رپورٹ اور ریٹیل سیلز ڈیٹا ریلیز کئے جانے پر ہو گا۔ لیکن اسکے اثرات ایشیائی فاریکس اور اسٹاکس کی منگل، 28 فروری کی ٹریڈ کو متاثر کریں گے کیونکہ اسوقت ایشیاء میں اگلا کاروباری دن شروع ہو چکا ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button