یورو: محدود رینج میں بحالی، فرانس اور جرمنی کی مثبت رپورٹس

یورو کی محدود رینج میں بحالی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ فرانس اور جرمنی کی مثبت معاشی رپورٹس کا اجراء ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کا Import Price انڈیکس منفی 1.2 فیصد رہا جبکہ منفی 1.5 فیصد کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح جرمن ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ جنوری 2023ء کے اعداد و شمار توقعات سے بہتر ہیں۔ سب سے زیادہ درآمدی بلز ذرائع توانائی کے ہیں جن کا سالانہ انڈیکس منفی 8.9 فیصد رہا۔ تاہم روزمرہ اشیائے خورد و نوش اور 0.7 فیصد جبکہ دیگر شعبوں میں 0.3 فیصد اضافے سے مجموعی ڈیٹا ابتدائی تخمینوں سے زیادہ بہتر رہا۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو دسمبر 2023ء میں درآمدی اشیاء کا انڈیکس منفی 1.6 فیصد تھا۔

2022ء کے چوتھے کوارٹر کی French GDP رپورٹ

گذشتہ سال کے چوتھے کوارٹر کی French GDP Report توقعات کے مطابق رہی۔ فرانسیسی ادارہ برائے شماریات (INSEE) کے جاری کردہ ڈیٹا میں GDP کی شرح 0.1 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل بھی اتنی ہی شرح کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اعداد و شمار معیشت پر افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صارفین کی قوت خرید (Buying Power) میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جس سے مجموعی معاشی منظر نامہ مثبت نظر آ رہا ہے۔

یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کا بیان

یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے مارچ میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنے اور شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے افراط زر (Inflation) کنٹرول ہونے تک تمام مانیٹری ٹولز استعمال کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یورو کی قدر پر اثرات

مثبت فرینچ اور جرمن ڈیٹا کے پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) کی قدر رواں سال کی کم ترین سطح 1.0532 سے 1.0600 سے اوپر پہنچ گئے۔ مثبت ٹریگرز سے یورپی کرنا اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں US Bonds Yields میں اضافے کے باوجود جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

یورو Fibbonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے نیچے ہے۔ واضح رہے کہ 2022ء کی Fibbo گراوٹ کے ساتھ 1.0745 پر آ گئی ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز آج بھی بیئرش کنٹرول کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اگرچہ ٹیکنیکی اعتبار سے بہتری نظر آ رہی ہے۔ تاہم

اسوقت بھی یہ اپنی بیئرش 20 روزہ Moving Average سے نیچے اوسط درجے کی اسٹرینتھ کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسی طرح 100SMA کی طویل المدتی اوسط بھی بیئرش چینل میں موجود ہے۔ اس لئے Bullish ریلی محدود رینج میں رہنے کا امکان ہے۔ سپورٹ لیولز 1.0560, 1.0515 اور 1.0470 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0640, 1.0695 اور 1.0745 ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز مستقبل قریب میں اسے 50 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں اس طرح مجموعی ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button