سنٹرل بینک آف چائنا کی طرف سے چینی معیشت کے استحکام کے لئے اہم اعلانات:
سنٹرل بینک آف چائنا کی طرف سے Chinese economy چینی معیشت کے استحکام کے لئے اہم اعلانات: ( سپیشل رپورٹ .): چین کے مرکزی بینک نے روس یوکرائن جنگ کے بعد پیدا ہونے والی معاشی صورتحال میں چینی معیشت کو محفوظ رکھنے اور تیز ترین ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے 23 اہم اعلانات کئے ہیں۔ فائنانشل ٹیلی ویژن چینل بلوم برگ کے مطابق ان اقدامات کا بنیادی مقصد چینی معیشت Chinese economy کو دباو سے نکالنا اور تیز رفتار ترقی کے حصول کی کوششوں کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ ان میں سب سے مرکزی اور اہم ترین نقطہ عالمی مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کیلئے چینی کرنسی یوان کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے۔
واضح رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد روس پر عائد ہونے والی سخت ترین معاشی پابندیوں اور عالمی ترسیل زر سوئفٹ سے روسی بینکوں کے اخراج کے بعد مستقبل میں چین کے لئے ایسی کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لئے چین بین الاقوامی تجارت کے لئے اپنی کرنسی یوان اور سوئفٹ کے مقابلے میں اپنے ترسیل زر کے نظام چائینیز یونین کے پھیلاو خو یقینی بنانا چاہتا ہے تاکہ مغربی بلاک مستقبل میں چینی معیشت Chinese economy کو مفلوج نہ کر سکے۔ سنٹرل بینک آف چائنا کی طرف سے کئے گئے اعلان کے مطابق چینی کمپنیوں کو انٹرنیشنل ٹریڈ اور منصوبوں کے لئے قرض اور قلیل مدتی قرضوں کی فراہمی کے نظام کو مزید آسان اور تیز رفتار کر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ مانیٹری سسٹم کی ڈیجیٹلایزیشن اور اسے تمام تجارتی بینکوں کے نظام سے مربوط بھی کر دیا گیا ہے۔
بینک آف چائنا Bank of China کے مطابق چینی اجناس کی برآمدات کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل قرضوں کی سہولت بھی تمام چینی کمپنیوں کے لئے یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اسے علاوہ انفراسٹرکچر کے نام سے لوجسٹکس کمپنیوں کی سنٹرلائزین بھی اہم اعلانات میں سے ایک ہے جو کہ کسی بھی ضرورت کے تحٹ سنٹرل بنک آف چائنا سے فوری مدد لے سکتی ہیں۔ بنک کے مطابق ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹس کے لئے چینی کمپنیوں کو انویسٹمنٹ بنکس کی شراکت داری کی سہولت بھی حاصل ہو گی۔ یہاں یہ بتاتا چلوں کہ ان تمام اقدامات کا مقصد دنیا بھر میں بیلٹ انڈ روڑ پراجیکٹس جن میں سے ایک سی پیک بھی ہے کی تیز ترین تکمیل کو یقینی بنانا بھی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔