یورو کی قدر میں بحالی، German Inflation Data جاری

یورو کی قدر 1.0700 کے قریب بحال ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ German Inflation Data کا اجراء ہے۔ جرمن ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار میں HICP Inflation کی شرح 9.3 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 9 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

افراط زر کے ساتھ یورو کی طلب میں اضافہ

افراط زر کے بلند اعداد و شمار کے نتیجے میں EURUSD کی طلب میں بھی اضافہ ہوا۔ اسکی وجہ HICP رپورٹ یورپی مرکزی بینک (ECB) کا ترجیحی گیج ہے۔ مانیٹری پالیسی بارے فیصلے سے پہلے جن رپورٹس کا جائزہ لیا جاتا ہے ان میں سرفہرست یہ ڈیٹا ہے۔ توقعات سے زیادہ افراط زر سے کرسٹین لیگارڈ کو ECB مرکزی بورڈ کی آئندہ میٹنگ میں سخت مانیٹری پالیسی اپنانے کا جواز مل سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی روز سے دفاعی انداز اور محدود رینج اپنائے ہوئے یورو جرمن رپورٹ پبلش ہونے کے بعد اپنی 20 روزہ اوسط کے قریب بحال ہوا۔

یورپی صنعتی پیداواری سروے کے نتائج

دوسری طرف S&P Global کے سروے میں یورپی ایریا کی صنعتی پیداواری PMI کی ریڈنگ 48.5 فیصد رہی۔ German Flash PMI اس سے قدرے نیچے لیکن گذشتہ ماہ سے مثبت سطح 46.3 پر رہی۔ جس سے یورو کی اسٹرینتھ میں اضافہ ہوا۔ ان کے علاوہ US Manufacturing ISM Data بھی امریکی ڈالر کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہے۔ جس کا ایڈوانٹیج یورو حاصل کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ شماریات کے مطابق یہ انڈیکس 47.3 فیصد رہا ہے جبکہ اس سے قبل 47.8 کا تخمینہ تھا۔ ابتدائی ردعمل میں امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور US Bonds Yields میں کمی آئی ہے اور ان کے مدمقابل اسٹاکس، کماڈٹیز اور دیگر کرنسیز کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج EURUSD رواں ہفتے کی بلند ترین سطح سے اوپر 1.0670 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسے 20SMA کی بیئرش سطح سے اوپر خاصی مزاحمت کا سامنا کرنا ہڑا۔ اس سے اوپر اسکی 2022ء کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 1.0745 کا چیلنج درپیش ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز منفی لیول پر دکھائی دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز رواں ہفتے میں 50 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) Bullish ہے۔

موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 1.0630, 1.0585 اور 1.0530 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0695, 1.0755 اور 1.0780 ہیں۔ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بیئرش چینل سے باہر آ جائے گا۔ گذشتہ 4 گھنٹوں کے چارٹ پر نظر ڈالیں تو یورو اپنی 100 روزہ Moving Average کو عبور کر کے فروری کی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے کے قریب ہے۔ جبکہ اس کے بعد 20 روزہ Moving Average عبور کرنے کے بعد بڑی Bullish Rally متوقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button