AUDUSD میں گراوٹ، US Bonds Yields میں اضافہ

AUDUSD میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ US Bonds Yields میں اضافہ ہے۔ ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز میں بانڈز 4.01 کی بلند ترین سطح پر آ گئے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا جبکہ آسٹریلیئن ڈالر سمیت دیگر کرنسیز بیک فٹ پر آ گئیں۔

امریکی معاشی رپورٹس کے اثرات

گذشتہ روز (ایشیائی وقت کے مطابق) S&P Global کی طرف سے ریلیز ہونیوالی US Industrial PMI سروے رپورٹ میں پیداواری انڈیکس 47.1 فیصد پر آ گیا جبکہ مارکیٹ توقعات 47.8 کی تھیں۔ اس سے پیدا ہونیوالے رسک فیکٹر سے رواں ماہ FOMC کی میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) میں جارحانہ اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے اور امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وال اسٹریٹ میں ڈالر کی زبردست خریداری ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گذشتہ ہفتے سے ہونیوالی گراوٹ کا شکار Aussie Dollar جو کہ اپنی رواں سال کی کم ترین سطح 0.6600 سے نیچے آنے کے بعد دوبارہ 0.6800 کے قریب بحال ہو رہا تھا، ایک بار پھر 0.6750 کے قریب منفی مومینٹم کا شکار ہوا۔

آسٹریلیئن ڈالر میں اتار چڑھاؤ کا پس منظر

گذشتہ روز Caixin Manufacturing Data کے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی طلب میں ایشیائی سیشنز سے شروع ہونیوالا اضافہ دن بھر جاری رہا۔ چینی ڈیٹا کے مثبت اعداد و شمار سے آسٹریلیئن ڈالر کو حاصل ہونیوالا ایڈوانٹیج امریکی سروے رپورٹس کے پبلش ہونے اور 10 Years Bonds Yields میں اضافے سے ایک بار پھر رسک فیکٹر کے زیر اثر ختم ہو گیا۔

دریں اثناء فیڈرل ریزرو کی طرف سے پالیسی ریٹس میں اضافے کے تند و تیز بیانات سے بھی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیئن جی۔ڈی۔پی اور ریٹیل سیلز رپورٹس کے بعد سے AUDUSD محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ اور رواں سال کے آغاز پر 0.7200 کی بلند ترین سطح سے دوبارہ نیچے آیا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آسٹریلیئن ڈالر 0.6700 کی نفسیاتی سطح کو ٹیسٹ کرتے ہوئے 100SMSA سے نیچے آ گیا۔ تاہم اسکے بعد دوبارہ اسے عبور کر گیا۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 2 ماہ کی کم ترین سطح سے بحالی کی لہر جاری رہنے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ تاہم اسوقت منفی ٹریگرز کے زیر اثر یہ محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ اسوقت یہ 0.6735 پر اپنی 20SMA کو بھی عبور کر گیا ہے۔ لیکن Bullish مومینٹم حاصل کرنے کے لئے اسے 0.6775 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کرنا ہو گا جو کہ اس کی 200 دنوں کی حرکاتی اوسط بھی ہے۔ جس کا حصول اس کے لئے 0.6800 کا نفسیاتی ہدف عبور کرنے کے دروازے کھول سکتا ہے۔

ٹیکنیکی اور مومینٹم انڈیکیٹرز کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟

آسٹریلیئن ڈالر کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز ایک محدود اصلاح (Correction) کے بعد اوپر کی ریلی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز آئندہ ایک ہفتے کے دوران 57 فیصد Bullish اور 29 فیصد بیئرش جبکہ 14 فیصد Sideways طرزعمل کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔

طویل المدتی ایک ماہ کا Bias اس سے بھی زیادہ اوپر ہے۔ جسے مومینٹم انڈیکیٹرز 78 فیصد تک Bullish ظاہر کر رہے ہیں۔ AUDUSD کے سپورٹ لیولز 0.6700, 0.6655 اور 0.6615 ہیں۔ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6765, 0.6805 اور 0.6850 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button