پاکستانی ٹریڈ رپورٹ جاری۔ برآمدات میں نمایاں کمی

پاکستانی ٹریڈ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق فروری 2023ء میں ملکی برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران جولائی سے فروری (8 ماہ کا ڈی) برآمدی حجم 33.18 فیصد کمی کے ساتھ 21.3 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ جو کہ جولائی 2021ء سے فروری 2022ء کے دوران 31.879 بلیئن ڈالر تھا۔ جبکہ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ہونیوالی ایکسپورٹس میں 9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

برآمدات (Exports) میں ہونیوالی کمی کی سب سے بڑی وجہ ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد Letter of Credit پر عائد پابندی ہے۔ جس سے صنعتوں کے لئے خام مال (Raw Material) کی رسد بھی بند ہو گئی ہے۔ جس سے صنعتی پیداواری حجم نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہے۔

اس شعبے کی زیادہ تر ملیں بند ہو چکی ہے اور باقی یونٹس نے پیداواری عمل انتہائی محدود کر دیا۔ جس سے لاکھوں افراد بیروزگار ہوئے ہیں۔ Pakistan Manufacturers and Exporters Association کے سابق چیئرمین اعجاز کھوکھر نے غیر ملکی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی کیلئے اقدامات کرے ورنہ پیداوار مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 40 فیصد پیداواری ایونٹس بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ منتقل ہو چکے ہیں ، ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالے اس شعبے سے 70 لاکھ سے زائد افراد وابستہ ہیں۔ جو کہ ملکی لیبر مارکیٹ کا 15 فیصد حصہ بنتے ہیں۔

درآمدی حجم میں کمی

ٹریڈ رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران Foreign Exchange Reserves کی قلت کے بعد لیٹر آف کریڈٹ بند ہونے سے ملک کے درآمدی حجم میں بھی 23 فیصد کمی آئی ہے۔ اور گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 52 ارب ڈالر کے مقابلے میں 40 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ اس طرح مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ (Trade Deficit) 33.18 فیصد کم ہو کر 21 ارب ڈالرز رہ گیا ہے۔ روس اور آذربائیجان کے ساتھ ذرائع توانائی کی ٹریڈ مقامی کرنسیوں میں کرنے کے معاہدوں اور رسد شروع ہونے پر اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں متوقع اضافے سے صنعتکاروں کی قلیل المدتی قرضوں تک رسائی ناممکن ہو جائے گی۔

مارکیٹ کا ردعمل

محکمہ شماریات کی ٹریڈ رپوعٹ ریلیز ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ ٹییکسٹائل اسپننگ اور ویونگ سیکٹرز کے علاوہ فارماسیوٹیکل سیکٹر سے سرمائے کا انخلاء دیکھا گیا تاہم درآمدی خسارے میں کمی کے اعداد و شمار سے کیپیٹیل مارکیٹ کا مجموعی ردعمل مثبت ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button