اینگرو پولیمرز اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے معاشی نتائج: اسٹاک ویلیو میں تیزی

اینگرو پولیمرز اینڈ کیمیکلز لیمیٹڈ کے معاشی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد اسکی اسٹاک ویلیو میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اینگرو گروپ کی طرف سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق 31 دسمبر 2022ء تک ختم ہونیوالے معاشی دورانئے میں کمپنی کا سالانہ منافع 11 کروڑ 16 لاکھ روپے رہا۔ جبکہ PSX میں اسکی فی شیئر قدر میں 16 روپے 32 پیسے اضافہ ہوا۔ ٹیکسز کی ادائیگی کے بعد ہونیوالی فی شیئر ارننگ 12 روپے 40 پیسے رہی۔

کمپنی کے شیئر ہولڈرز اور مرکزی باڈی کا غیر معمولی اجلاس 7 فروری کو کراچی میں منعقد ہوا جس میں کئے جانیوالے اہم فیصلوں کی تحریری رپورٹ آج سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں جمع کروائی گئی اور PSX میں عوام کے لئے ڈیکلیئر کی گئی۔ رپورٹ میں شیئر ہولڈرز کیلئے 2.50 روپے فی شیئر Cash Dividend دینے کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ رقم اس گذشتہ ماہ کے دوران گذشتہ سال کے آخری کوارٹر کے 10 روپے فی شیئر Dividend کے علاوہ ہے جو کہ پہلے ہی فروری 2022ء میں ادا کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ اجلاس میں کسی بھی قسم کے بونس یا رائٹ شیئرز کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم Cash Dividend کا حجم انتہائی متاثر کن رہا۔ کئی سالوں سے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز (EPCL) کے اسٹاکس ہولڈ کرنی والوں کو Preference Share Holders کی فہرست میں رکھا گیا اور انہیں اضافی 1.32 روپے Dividend جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمپنی کا تعارف

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لیمیٹڈ (EPCL) پاکستان کے بڑے گروپس میں سے ایک اینگرو گروپ کی ذیلی کمپنی ہے۔ جس کا قیام 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اب اس آرڈیننس کو کمپنیز ایکٹ 2017 سے تبدیل کیا جا چکا ہے۔ اینگرو کارپوریشن ایک بڑے بین الاقوامی گروپ داؤد ہرکولیس کی پاکستانی سبسڈری ہے۔ اینگرو پولیمر ملک میں وینائل کلورائیڈ (PVC)، وینائل کلورائیڈ مونمر (VCM) اور کاسٹک سوڈا سمیت مختلف کیمیکلز کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں مصروف عمل ہے۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 41 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 90 کروڑ 82 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلیے 31 کروڑ 18 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 35 فیصد بنتے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 39 روپے 75 پیسے سے 93 روپے 48 پیسے کے درمیان رہی۔ اسے انٹرا ڈے اور ہولڈنگ، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ EPCL کا طویل المدتی ہدف 150 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج EPCL میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 44 روپے 60 پیسے سے یوا۔ اسکی کم ترین سطح 44.21 اور بلند ترین 46.20 رہی اسطرح ٹریڈ اسکوپ 1 روپے 99 پیسے کے درمیان ریا۔ اسوقت یہ اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Average سے اوپر لیکن طویل المدتی 100SMA سے نیچے ہے۔ اسکا اپر کیپ 47.65 اور لوئر لاک 41.01 ہے۔ آج کے سیشن میں اسکا شیئر والیوم 30 لاکھ 76 ہزار ہے۔

اینگرو پولیمر اسوقت گذشتہ روز کے اختتامیے سے 1 روپے 68 پیسے مستحکم ہو کر 46 روپے 1 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز انتہائی مثبت معاشی نتائج سے ملنے والے مثبت ٹریگر کے زیر اثر اسے 70 فیصد Bullish جبکہ 10 فیصد بیئرش اور 20 فیصد بیئرش ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اس کے سپورٹ لیولز 45.50, 44.80 اور 44.50 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 46.50, 46.80 اور 47.20 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button