یورو کی قدر میں تیزی، امریکی ڈالر دفاعی انداز اپنائے ہوئے۔
یورو کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ امریکی ڈالر ISM Services Data کے انتظار میں دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے۔ یورپی فاریکس سیشنز کے دوران US Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی۔ اسکے علاوہ امریکی ڈالر آج جاری ہونیوالی ISM Services Report کے انتظار میں بیک فٹ پر آ گیا ہے۔ اس کمزوری کا بھرپور ایڈوانٹیج EURUSD نے اٹھایا جو کہ 0.160 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0600 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر 1.0610 پر مسلسل مستحکم ہو رہا ہے۔
یورپی مرکزی بینک کے بیان سے سپورٹ
دریں اثناء یورپی مرکزی بینک (ECB) کی گورننگ باڈی کے ممبر ہائیر ونسچ نے اپنے بیان میں پالیسی ریٹ 4 فیصد تک پہنچنے کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپی زون میں حقیقی افراط زر (Core Inflation) نیچے نہ آئی تو شرح سود (Interest rate) میں جارحانہ اضافہ بہترین حکمت عملی ہو گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یورپی گورننگ باڈی کے اہم اراکین مجموعی شرح سود 4 فیصد تک بتدریج اضافے کے حق میں بیان دے چکے ہیں
گذشتہ سال 3.25 فیصد تک کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ تاہم دوہرے ہندسے میں داخل افراط زر اسوقت یورپی معیشت کی شرح نمو (Growth rate) کیلئے بڑا رسک فیکٹر ہے۔ یورپی سینٹرل بینک کے نائب صدر لوئس ڈی گنڈوز بھی مارچ میں 50 بنیادی پوائنٹس کے اضافہ کو بہترین آئیڈیا قرار دے چکے ہیں۔
امریکی ڈیٹا اور مارگن اسٹینلے کی پیشگوئی۔
امریکی معاشی سروے کی اہم ترین ISM Services PMI Report آج جاری کی جائے گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگر ہیڈلائن انفلیشن کم آئی تو کساد بازاری (Recession) کا رسک بڑھ سکتا ہے جس سے امریکی ڈالر مزید دفاعی انداز اختیار کر جائے گا تاہم ڈیٹا ریلیز ہونے سے EURUSD واضح سمت اختیار کر لے گا۔ ادھر مارگن اسٹینلے نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ یورپی سینٹرل بینک رواں سال جولائی تک ٹرمینل ریٹس 4 فیصد تک لے کر جا سکتا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) اپنے ریگریشن چینل سے قدرے اوپر آ گیا ہے۔ 20 اور 50 روزہ Moving Averages کے بیئرش طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے 1.0610 اور 1.0620 پر بیئرش پریشر کا شکار کر رہے ہیں۔ اوپر کے لیولز تک جانے کے لئے انہیں عبور کرنا ہو گا۔ اس بڑی مزاحمت کو عبور کرنے کے بعد یورو 1.0650 سے 1.0660 پر Fibbonacci کی 23.6 ریٹریسمنٹ حاصل کر کے بڑی ریلی حاصل کر سکتا ہے۔
اسکی 100 روزہ حرکاتی اوسط 1.0700 اور Fibbonacci کی 38.2 فیصد ریٹریسمنٹ 1.0720 ہے۔ تاہم 20SMA کو عبور کرنے میں ناکامی پر شدید فروخت دیکھنے میں آ سکتی ہے جو کہ یورو کو Descending Channel کے وسط میں 1.0560 کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ جس سے نیچے 1.0530 اور 1.0500 کے سپورٹ لیولز ہیں۔
یورو کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0620, 1.0650 اور 1.0680 ہیں۔ EURUSD کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں اس مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bullish ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔