گولڈ کی قدر میں تیزی, US Bonds Yields میں کمی
گولڈ کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ US Bonds Yields میں آنیوالی کمی ہے۔ یورپی سیشنز میں سنہری دھات 12 ڈالرز اضافے سے 1848 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ US Non Farm Payroll کے بعد یہ اسکی پہلی ریلی ہے جس میں خریداری کی بڑی لہر نظر آ رہی ہے۔
امریکی ڈیٹا کا اجراء اور ڈالر کا دفاعی انداز
آج امریکی ISM Services PMI ڈیٹا پبلش کیا جائے گا۔ اس سے قبل جاری ہونیوالی Manufacturing PMI Report کے ملے جلے اعداد و شمار سے امریکی ڈالر دباؤ کا شکار ہوا جبکہ آج کی ریڈنگ ڈالر انڈیکس (DXY) میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ کیونکہ افراط زر میں کمی سے کساد بازاری (Recession) کا رسک فیکٹر سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کر سکتا ہے۔ جس کا حتمی نتیجہ Bonds Yields میں کمی کی صورت میں سامنے آئے گا۔
چین امریکہ مذاکرات کے امکانات
چینی حکام حالیہ دنوں میں امریکہ کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دے چکے ہیں۔ جس سے امریکی ڈالر کی طلب میں کمی آئی ہے اور گولڈ کے خریدار متحرک نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ چین امریکہ بات چیت سے عالمی سطح پر رسد مستحکم ہو گی جس سے کماڈٹیز کی طلب (Demand) بڑھنے کا امکان ہے۔ موجودہ حالات میں حتمی سمت کا تعین آئندہ ہفتے FOMC کی میٹنگ اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد ہو گا۔ فیڈ جاری ہونیوالی معاشی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
گولڈ کے Technical Confluence Detector اہم رکاوٹوں کو عبور کرنے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ جس سے تیزی کا موجودہ مومینٹم 1865 تک وسعت اختیار کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سطح اسکے Bullish Channel کا آغاز اور Fibbonacci کی گذشتہ ایک ماہ کی 38.2 فیصد ریٹریسمنٹ ہے۔ اسکا محور (Pivot) روزانہ کی 161.8 ریٹریسمنٹ کی سطح 1845 ہے۔ جس سے اوپر گولڈ اسوقت ٹریڈ کر رہا ہے اور Bullish Rally کی بنیاد بھی ہے
۔ دوسری مزاحمتی حد 1865 اور تیسری 1885 ہے۔ ان دونوں مزاحمتی حدوں کے قریب اسکے محور 1849 اور 1862 ہیں۔ متبادل ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 4 گھنٹوں کی ٹریڈ Fibbo کی گذشتہ ایک ماہ کی 23.6 ریٹریسمنٹ کی سطح 1841 کو ابتدائی سپورٹ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
دوسری سپورٹ 1825 اور تیسری 1805 پر ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز ایک محدود ریلی دیکھ رہے ہیں تاہم 1865 سے اوپر کی سطح کا دارومدار مثبت ٹریگرز پر ہے۔ جبکہ Fibbo کی 23.6 کو کھونے سے یہ ممکنہ طور پر 1815 کی طرف جا سکتا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز گولڈ 50 فیصد Bullish, اور 50 فیصد ہی Bearish رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔