US PMI Data جاری۔ امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی
US PMI Data جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر کرنسیز میں گراوٹ واقع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ISM Services PMI کی ریڈنگ 55.1 فیصد رہی۔ ڈیٹا ریلیز ہونے سے قبل 54.5 فیصد کی توقع تھی۔
امریکی سروسز سیکٹر میں وسعت
اگرچہ یہ اعداد و شمار گذشتہ رپورٹ کی ریڈنگ 65.6 سے کم رہے تاہم اسکے باوجود تمام پیشنگوئیوں کو مات دے گئے۔ مسلسل تیسرے ماہ بھی معاشی سرگرمیاں وسعت اختیار کرتی ہوئی نظر آئیں۔ خدمات کے شعبے میں روزگار کا انڈیکس 54.0 رہا۔ جبکہ اس سے قبل 50.0 کا تخمینہ تھا۔ نئے آرڈرز 62.6 فیصد رہے جنکی متوقع شرح 60.4 تھی۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
توقعات سے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) 104.90 پر آ گیا۔ ڈالر انڈیکس کی تیزی سے EURUSD بیک فٹ پر آتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح سے اپنے کھوئے لیولز بحال کرتا ہوا یورو بیئرش پریشر کے ساتھ 1.0600 پر منفی مومینٹم میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یورو رواں سال کی کم ترین سطح 1.0445 تک آنے کے بعد دوبارہ 1.0665 پر بحال ہوا تھا۔
گولڈ اور دیگر کماڈٹیز پر اثرات
گولڈ کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈیٹا ریلیز ہونے سے قبل گولڈ 1848 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم اسکی بحالی کی کوششیں بھی اپنی اسٹرینتھ کھو رہی ہیں۔ اسوقت سنہری دھات 1844 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری طرف پلاٹینیئم قدرے جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔ اسوقت یہ 12 ڈالرز کی تیزی سے 975 ڈالرز پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ سلور بھی محدود رینج اختیار کرتے ہوئے 21.0142 پر اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔
کروڈ آئل کی صورتحال
کروڈ آئل ابھی تک ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ برینٹ آئل 0.52 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 85.29 ڈالرز اور WTI آئل 0.83 ڈالرز اوپر 79 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ دو ہفتوں سے یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے روس پر لگائی جانیوالی نئی پابندیوں اور کروڈ آئل کی پیداوار کم کرنے کے روسی ردعمل سے عالمی سطح پر اسکی رسد غیر مستحکم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ جس سے کروڈ آئل ایک مخصوص رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسٹاکس پر مرتب ہونیوالے اثرات
ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد Dow Jones Industrial Average میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انڈیکس 168 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 33175 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 33008 سے 33203 کے درمیان رہی۔ Nasdaq100 آج 134 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 12181 پر آگے بڑھ رہا ہے۔
نیو یارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کا Composite Index رپورٹ کے اجراء سے 101 پوائنٹس مستحکم ہو کر 16925 پر آ گیا ہے۔ دیگر امریکی اسٹاکس میں بھی کساد بازاری کا رسک فیکٹر ختم ہونے سے تیزی کا مومینٹم اختیار کر گئی ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔