مثبت US Non Farm Payroll رپورٹ۔ ڈالر انڈیکس میں شدید گراوٹ

توقعات سے مثبت US Non Farm Payroll رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ Bureau of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2023ء کے دوران ملک میں 3 لاکھ نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا جبکہ متوقع تعداد 2 لاکھ 5 ہزار تھی۔ اگر اس کا تقابلہ سابقہ ڈیٹا کے ساتھ کریں تو جنوری 2023ء کے اعداد و شمار 5 لاکھ 17 ہزار ملازمتوں کے ساتھ ایک بہت بڑا سرپرائز تھا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ بیروزگاری کی شرح 3.6 فیصد رہی جبکہ مارکیٹ توقعات 3.4 فیصد تھیں۔

متحرک شیمولیت (Active Participation) 62.4 فیصد رہی جبکہ 63.4 فیصد کا تخمینہ تھا۔

فی گھنٹہ آمدنی (Per Hour Earning) میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ متوقع شرح 0.3 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار Working hours کی تعداد 34.5 رہی۔ جبکہ 34.6 کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

محکمہ شماریات کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر میں 2 لاکھ 65 ہزار نئی ملازمتیں ریکارڈ کی گئیں۔ ڈیٹا ریلیز کئے جانے سے قبل 2 لاکھ 10 ہزار کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

صنعتی شعبے میں 4 ہزار ملازمین کی کمی واقع ہوئی۔ اس سے قبل 12 ہزار نئی ملازمتوں کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

گھریلو ملازمین (Household) ریڈنگ 17 ہزار رہی۔ گذشتہ رپورٹ کے سوا ایک سال کے دوران جاری ہونیوالے یہ بہترین اعداد و شمار ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ ریلیز کئے جانے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور US Bonds Yields میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) کی قدر 0.360 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0620 کی سطح ہر جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔ امریکی ڈالر کے بیک فٹ ہر آنے کی سب سے بڑی وجہ آئندہ ہفتے FOMC میٹنگ سے پہلے مثبت رپورٹ آنے سے شرح سود میں کم اضافے کے امکانات کا خطرہ ہے۔ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ بھی 0.730 فیصد تیزی سے 1.2010 پر مثبت رجحان اختیار کئے ہوئے ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں ڈالر (USDCHF) میں بھی شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

اسٹاکس اور کماڈٹیز پر اثرات

ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields میں کمی سے گولڈ کی طلب میں اضافہ یوا۔ سنہری دھات 1843 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل یہ 1829 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ پلاٹینیئم بھی 2 ڈالرز کی تیزی سے 951 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے

۔ دن بھر منفی سمت میں ٹریڈ کرنے والے کروڈ آئل بھی مثبت انداز اختیار کر گیا یے۔ برینٹ آئل 81 ڈالر جبکہ WTI آئل 75 ڈالرز فی بیرل سے زائد کی سطح پر آ گئے ہیں دونوں میں بالترتیب 1.50 اور 1.03 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی فیوچر اسٹاکس جو کہ سلیکون ویلی بینک کے شاک سے مندی کے شکار تھے رسک فیکٹر میں کمی کے باعث مثبت رجحان اختیار کر رہے ہیں۔ Nasdaq Future انڈیکس 60 پوائنٹس کی تیزی سے 12060 اور S&P500 Future انڈیکس 10 پوائنٹس اوپر 3925 پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ جبکہ Dow Jones Future میں بھی بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button