سلیکون ویلی بینک بحران۔ یورپی اسٹاکس میں شدید مندی

یورپی اسٹاکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سلیکون ویلی بینک کے مالی بحران کے بعد بینکنگ سیکٹر شیئرز میں 4 فیصد گراوٹ واقع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ملٹی نیشنل معاشی ادارے Silicon Valley Bank کے ریکوری یونٹ نے یورپی کارپوریٹ سیکٹر اور نئے Start Ups کو جاری کئے جانیوالے قرضوں کی ریکوری میں ہونیوالے شدید نقصان کی رپورٹ جاری کی جس کے بعد بینکنگ سیکٹر کے عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹس کا مجموعی ٹرینڈ ہی منفی سمت اختیار کر گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے BBC کے مطابق سلیکون ویلی بینک کا بحران کئی ممالک میں معاشی اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ Silicon دنیا بھر میں اپنی ساکھ اور ڈیپازٹس کے اعتبار سے چوتھا بہترین بینک ہے۔ لون ریکوری کی مد میں ہونیوالے نقصان کا تخمینہ 50 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

یورپی مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہی شدید فروخت اور سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل ایشیائی اسٹاکس بھی شدید مندی کی لپیٹ میں رہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلیکون ویلی بینک (SVB) کے مالیاتی بحران کا آغاز Portfolio Assets کی فروخت کا پروگرام لانچ کرنے سے شروع ہوا جس میں سب سے بڑی تعداد US Government Bonds کی تھی۔ بینک کے فائنانشل ٹیکنالوجی سرمایہ کاری کے بلینک وینچر پروگرام کی بانی ہنا چیلکو وسکی نے عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صارفین کو اثاثوں کی فروخت کا مشورہ دے رہی ہیں۔

"یہ انتہائی حیران کن ہے کہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران نئے شروع کئے جانیوالے کاروبار کو فائنانشل ٹیکنالوجی کمپنیز کی معاونت کرنیوالا ادارہ اب سرمایہ کاروں کو فنڈز کی واپسی کا کہہ رہا ہے۔ یہ ناقابل یقین ہے”۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ سلیکون ویلی بینک نصف سے زیادہ امریکی اور یورپی کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کرنیوالا ادارہ ہے۔ مارکیٹس میں سب سے زیادہ تشویش بینک کی بانڈز ہولڈنگز کی وجہ سے ہے۔ اربوں ڈالرز کے نقصانات کے باوجود SVB رسک فیکٹر کے حامل بانڈز ہولڈ کئے ہوئے ہے۔ بینک کی طرف سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یورپی اسٹاکس پر اثرات

یورپی اسٹاکس میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ FTSE100 انڈیکس 135 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 7743 پر آ گیا ہے۔ اسکی کیپیٹلائزیشن میں 2 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء جرمن اور اطالوی اسٹاکس میں ریکارڈ کیا گیا۔ Dax30 میں 210 پوائنٹس کی مندی نظر آ رہی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 15418 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 15316 رہی۔ جبکہ فروخت ہونیوالے شیئرز کی تعداد 5 کروڑ 42 لاکھ سے زائد ہیں۔ مارکیٹ میں سرمائے کا حجم 1.35 فیصد کم ہوا ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ FTSEMIB میں دیگر مارکیٹس کی نسبت زیادہ مندی ہے۔ انڈیکس 498 پوائنٹس کمی سے 27211 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 26911 سے 27319 کے درمیان ہے۔

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی صورتحال دیگر یورپی اسٹاکس سے مختلف نہیں ہے سلیکون بینک کے شراکت داروں میں امریکی، جاپانی اور یورپی یونین کے معاشی اداروں کے علاوہ سوئس بینکنگ انڈسٹری بھی شامل ہے۔ اسی وجہ سے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں ہے۔ انڈیکس 182 پوائنٹس کمی کے ساتھ 10766 پر آ گیا ہے۔ سوئس کیپیٹل مارکیٹ سے بھی بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء ہوا ہے۔ دیگر یورپی مارکیٹس بھی شدید گراوٹ کی شکار ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button