ٹیرا فارم لیبز کے بانی ڈو وان مانٹینیگرو میں گرفتار، کرپٹو کرنسیز میں اتار چڑھاؤ۔

ٹیرا فارم لیبز کے بانی ڈو وان مانٹینیگرو میں گرفتار کر لئے گئے۔ یورپی ملک کے وزیر داخلہ فلپ ایڈزک کے تصدیق کی ہے کہ سنگاپور کی ایک کرپٹو فرم کے
بانی جنوبی کوریائی شہری کو بدعنوانی کے وارنٹس جاری ہونے پر قانونی نافذ کرنیوالے ادارے نے حراست میں لیا ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ڈو وان مبینہ طور پر دیوالیہ ہونے والے کرپٹو نیٹ ورک ٹیرا فارم کی 40 ارب ڈالر ایکو سسٹم منی لانڈرنگ، مالی بدعنوانیوں اور فنڈز کی خردبرد کے سلسلے میں امریکہ سمیت دنیا کے ڈیجیٹل فراڈز کی تحقیقاتی ایجنسیز کو مطلوب ہیں۔ حال ہی میں انٹر پول نے بھی انکے ریڈ وارنٹس جاری کئے تھے۔ گذشتہ سال مئی میں اسٹیبل کوائن ٹیرا یو۔ایس۔ڈی (UST) کے اربوں ڈالرز مالیت کے اسکینڈل نے کرپٹو مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ جس کے شاک سے کرپٹو کرنسیز اب تک نہیں سنبھل سکیں۔

مانٹینیگرو نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں مزید کہا ہے کہ گرفتاری کے بعد انکی شناختی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ادھر جنوبی کوریائی پولیس نے کنفرم کیا ہے کہ مشتبہ شخص کو پوگوریکا ایئرپورٹ سے جعلی سفری دستاویز پر سفر کرنے کی کوشش کرنے کے جرم میں روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اتھارٹیز انکی عمر، قد و قامت اور دیگر تفصیلات کے سلسلے میں مانٹینیگرو حکام سے تعاون کر رہے ہیں۔ ملزم کی خاندانی تفصیلات بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

مانٹینیگروئن وزیر داخلہ نے جس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا ہے وہ بلیو ٹک تصدیق کا حامل نہیں ہے تاہم انکے Followers میں ملکی وزیراعظم اور دیگر ریاستی عہدیداروں کے ویریفائڈ اکاؤنٹس ہیں۔ جس کی بناء پر کہا جا سکتا ہے کہ ٹویٹ وزیرداخلہ کی طرف سے ہی کیا گیا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

خبر سامنے آنے کے بعد کرپٹو کرنسیز میں قدرے گراوٹ واقع ہوئی۔ بٹ کوائن 0.76 فیصد کمی کے ساتھ 27542 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم (ETH) بھی 0.04 فیصد مندی سے 1745 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کارڈینو، بائنانس، XRP اور لائٹ کوائن (LTC) کی قدر میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button