یورو کی قدر میں اضافہ، منفی US ISM Manufacturing PMI ریلیز
یورو کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ US ISM Manufacturing PMI کے توقعات سے منفی ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد EURUSD کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ اسوقت یورپی کرنسی 1.0900 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔
سروے رپورٹ کا جائزہ
انسٹیٹوٹ آف سپلائی مینیجمنٹ (ISM) کے جاری کردہ سروے میں صنعتی پیداواری انڈیکس 46.3 فیصد رہا۔ جبکہ ابتدائی رپورٹ میں یہ سطح 47.3 فیصد تھی۔ تفصیلات کے مطابق نئے آرڈرز کا انڈیکس 44.3 فیصد رہا۔ جبکہ 47.0 کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ روزگار کا انڈیکس (Employment Index) 49.1 سے کم ہو کر 46.9 پر آ گیا۔ حتمی اعداد و شمار میں قیمتوں کا انڈیکس (Prices Paid Index) 49.2 پر آ گیا۔ جسکا تخمینہ 53.8 تھا۔
سروے جاری کرنیوالی کمیٹی نے اپنے تاثرات میں لکھا ہے کہ 2023ء کے پہلے کوارٹر میں معاشی سرگرمیاں گذشتہ سال کے آخری کوارٹر کی نسبت بتدریج بحال ہو رہی ہیں۔ لیکن Prices Paid Index اور Employment Index میں موجود تضاد ابھی بھی افراط زر کے غیر معمولی دباؤ اور عدم استحکام کو ظاہر کر رہا ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ رواں سال یہ معاشی اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے اور فیڈرل ریزرو کے لیے رسد کے عدم توازن کو معمول پر رکھنے کیلئے ٹرمینل ریٹس بارے فیصلہ خاصا مشکل ہو سکتا ہے۔
ڈالر انڈیکس اور فاریکس مارکیٹ پر اثرات
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کی قدر میں 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے یہ 102.12 کی سطح پر آ گیا۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 1.0900 پر پہنچ گیا۔ یہ اسی سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر میں Selling Pressure دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈز (GBPUSD) جو کہ سارا دن محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا تھا امریکی ڈالر کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 1.2400 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target) کو عبور کر گیا۔ ادھر سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USDCHF) 0.24 فیصد کمی سے 0.9127 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یورو کا ٹیکنیکی جائزہ
آج کے ٹریڈنگ چارٹ ہر نظر ڈالیں تو EURUSD کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز بالکل فلیٹ نظر آ رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 45 فیصد ہی Bearish اور 10 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ یہاں پر سائیڈ لائن Bulls کی سپورٹ خاصی اہمیت کی حامل ہے اور وہ جس بھی ریلی میں شامل ہوئے اسی کی طرف ٹرن کر جائیں گی۔ 20 روزہ Moving Average اسوقت موجودہ لیول سے نیچے ہے۔ یہ اسوقت طویل المدتی 200SMA سے بھی اوپر ہے۔ تاہم 50SMA بھی Directionless ہے۔
یورو اپنی 2022ء کی 61.8 ریٹریسمنٹ سے بھی اوپر ہے۔ 1.0910 عبور کرنے کی صورت میں خریداروں کے کئے اچھا موقع ہو گا۔ جو کہ 1.0900 کے نفسیاتی لیول سے اوپر پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) ہے۔ سپورٹ لیولز 1.0830, 1.0790 اور 1.0750 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0910, 1.0950 اور 1.1000 بھی ہے۔ تیسری مزاحمت اسکے لئے بڑی نفسیاتی حد بھی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔