Commerzbank کی پیشگوئی۔ امریکی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ واقع ہو سکتی ہے۔
Commerzbank نے پیشگوئی جاری کی ہے کہ معاشی ڈیٹا ممکنہ طور پر منفی رہنے کی صورت میں امریکی ڈالر میں مزید گراوٹ ہو سکتی ہے۔ بینک کے تحقیقاتی ونگ نے اب تک کے معاشی رجحانات پر مبنی ڈیٹا کا مشاہدہ کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے۔
یورو کے امریکی ڈالر کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر جانے کا امکان
اگر امریکی معاشی ڈیٹا جیسا کہ ADP اور ISM انڈیکس توقعات کے برعکس منفی رہے تو یورو حالیہ عرصے میں پہلی بار 1.1100 سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔ جبکہ حالیہ عرصے میں آنیوالی رپورٹس کے زیادہ تر اعداد و شمار منفی رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی ڈالر کو کمزور ڈیٹا کی صورت میں متناسب طریقے سے ردعمل دینا چاہیئے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسا ہونے کی صورت میں یورو محدود پیمانے پر اصلاح (Correction) کا سامنا کر سکتا ہے۔ تاہم آج کے ڈیٹا کے بعد جمعے کے روز جاری ہونیوالی US Non Farm Payroll Report کے اثرات زیادہ دور رس ہوں گے۔ اور اسکا ڈیٹا مثبت آنے پر یورو 1.1100 یا اس سے بھی اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔