PSX میں کاروباری ہفتے کا منفی اختتام، سیاسی اور آئینی بحران
PSX میں کاروباری ہفتے کا منفی اختتام ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ ملک میں جاری سیاسی اور آئینی بحران میں اضافہ ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ کی طرف سے صوبہ پنجاب میں الیکشنز کیلئے دیئے جانیوالے فیصلے کے بعد ملک کے دو اہم ترین ادارے پارلیمنٹ اور ملک کی سب سے بڑی عدالت ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی اور وزیراعظم کو پابند کیا گیا کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عمل نہ کریں
۔ یہ حکومتی ردعمل ملک کو سنگین آئینی بحران کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ آج حکومت نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا تا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو بھی آن بورڈ لیا جا سکے۔ آنے والے دنوں میں آگر اس معاملے نے طالت اختیار کی تو ملک کے سیاسی اور معاشی معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف جا سکتے ہیں۔ کیونکہ سہریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں موجودہ وزیراعظم اور انکی کابینہ کو یوسف رضا گیلانی کی طرح نااہلی کا سمنا کرتے ہوئے گھر جانا ہڑ سکتا ہے اور ملکی نظام کی بساط لپیٹی جا سکتی ہے۔۔
یہ حالات ملک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ گذشتہ ایک ماہ سے سرمایہ کاری کے حجم میں 50 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ طویل المدتی منظر نامے کا جائزہ لیں تو گذشتہ ایک سال کے دوران KSE100 انڈیکس میں 7 یزار جبکہ KSE30 میں 3 ہزار پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی۔
آج KSE100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کا اختتام 301 پوائنٹس کی مندی سے 40049 پر ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 40005 اور بلند ترین 40549 رہی۔ دوسری طرف KSE30 بھی 131 پوائنٹس کی کمی سے 15 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological level) بریک کرتے ہوئے 14915 ہر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14899 سے 15124 کے درمیان رہی۔ آج کیپیٹل مارکیٹ میں 13 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 3 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ اگرچہ والیوم متاثر کن تھا تاہم زیادہ تر کاروبار چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks) میں ہوا۔
آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے ساتھ جے۔ایس بینک لیمیٹڈ (JSBL) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 31 لاکھ کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) دوسرے اور 1 کروڑ 1 لاکھ شیئرز سمیٹ کر سلک بینک لیمیٹڈ (SILK) تیسرے نمبر ہر رہا۔ آج شیئر بازار میں 335 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 113 کی قدر میں تیزی، 197 میں مندی جبکہ 25 کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔