برطانوی پاؤنڈ کی ہفتہ وار کارکردگی اور پیشگوئیاں
برطانوی پاؤنڈ اختتام ہفتہ پر قدرے نیچے بند ہوا۔ GBPUSD گذشتہ سال جون کے بعد پہلی بار 1.2525 کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔ تاہم اسی ہفتے اسکی کم ترین سطح 1.2424 رہی۔ اگرچہ اختتام ہفتہ برطانوی پاؤنڈ کیلئے اتنا مثبت نہیں رہا۔ تاہم ٹیکنیکی نقطہ نظر سے مجموعی ہفتہ وار اختتامیہ بہترین رہا۔ اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ آج سے شروع ہونیوالے ہفتے میں اسکی ریلی مثبت رہے گی۔
انٹرا ڈے ٹریڈرز چھٹیوں کو خاطر میں نہیں لائے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں والیوم انتہائی کم رہا۔ منفی مومینٹم کی ایک اور بڑی وجہ US Employment Data کا اجراء تھا۔ امریکی ناں فارم کے حتمی اعداد و شمار بالخصوص ہفتہ وار اجرت کی ریڈنگ جمعے کے روز جاری کئے گئے۔ جو کہ توقعات سے منفی رہے۔ اس سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ اور برطانوی پاؤنڈز نمایاں کمی کے ساتھ 1.2390 پر گراوٹ کا شکار ہوا۔ تاہم اختتامی لمحات میں برطانوی کرنسی 1.2410 سے اوپر بند ہوئی۔
مارکیٹس آئندہ ہفتے CPI اور PPI کا جائزہ لیں گی۔
امریکی معاشی رپورٹس کے دو اہم ترین اعداد و شمار بدھ اور جمعرات کو جاری کئے جائیں گے۔ امریکہ کا اہم ترین ریٹیل سیلز ڈیٹا بھی اسی ہفتے کے اختتام پر جمعے کے روز جاری ہو گا۔ برطانوی GDP Data جو کہ گروتھ یا کساد بازاری کی نشاندہی کرے گا بھی جمعرات کو جاری کیا جائے گا۔ طویل ایسٹر ویک اینڈ کی وجہ سے آج زیادہ تر بینک اور معاشی ادارے بند رہیں گے اور انٹرا ڈے ٹریڈرز انتہائی محتاط رویہ اختیار کریں گے کیونکہ کم والیوم مارکیٹ موڈ پر اثر انداز رہے گا۔ زیادہ تر ٹریڈرز منگل کا ٹریڈنگ سیشن جوائن کریں گے۔ لیکن نئی پوزیشنز امریکی ڈیٹا کے بعد اختیار کریں گے۔
کرنسی پیئر بھرپور والیوم اور مومینٹم کا انتظار کرے گا۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ کے بھرپور سیشن کا انتظار کرے گا۔ کیونکہ نہ صرف اہم امریکی ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ بلکہ برطانوی اعداد و شمار بھی منظر عام پر آئیں گے۔ جس سے بھرپور ٹریڈنگ سیشن آئندہ ہفتے ہی نظر آنے کی توقع ہے۔ GBPUSD اسوقت جنوری کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔ اور موجودہ سطح پر جون 2022ء میں دکھائی دیا تھا۔
ہفتہ وار پیشگوئی
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی ٹریڈنگ رینج 1.2360 سے 1.2590 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ اسکا موڈ بلش مومینٹم کے باوجود پیچیدہ رہے گا۔ اس لئے سپورٹ لیولز کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ نیچے کی طرف پریشر کا رسک موجود ہے اور ٹریڈرز کو محتاط رہنا چاہیئے۔ لیکن 1.2400 سے 1.2380 کے درمیان لیولز مضبوط ثابت ہو سکتے ہیں۔
ڈے ٹریڈرز کو اپنی پوزیشنز کیلئے اوپر کی ریلی میں شامل ہونیکا انتخاب کریں گے۔ اس معاملے میں سپورٹ کا تعین کرنا انتہائی پیچیدہ ہو گا۔ امریکی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد ٹریڈرز کیلئے GBPUSD انتہائی پرخطر ٹریڈ ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر افراط زر کے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ رہے۔ گذشتہ دو ماہ کا ٹرینڈ Bullish رہا۔ اس لئے مارکیٹ کے جھکاؤ کو دیکھتے ہوئے بڑے معاشی ادارے برطانوی پاؤنڈ کے مستقبل کیلئے انتہائی پرامید ہیں۔ یہ جوڑا افراط زر کے اعداد و شمار آنے کے بعد اوپر کی ریلی اختیار کر سکتا ہے۔ جو کہ اسی ہفتے جاری کئے جائیں گے۔ تاہم توقعات سے زیادہ مثبت اعداد و شمار سے بیئرش موڈ تقویت اختیار کر سکتا ہے۔
خریداروں کو رواں ہفتے 1.2500 سے اوپر بریک ملنے کا امکان ہے۔ جیسا کہ زمینی حقائق اور مارکیٹ کا رویہ ظاہر کر رہے ہیں اور افراط زر کی رپورٹس سامنے آنے تک بھاری منافع حاصل کر سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔