بٹ کوائن 10 ماہ کے بعد 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
بٹ کوائن 10 ماہ کے بعد 30 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ 10 جون 2022ء کے بعد پہلی بار اسے اس لیول پر دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ آنیوالے بینکنگ بحران کے بعد سے اس کی طلب (Demand) میں زبردست اضافہ ہوا۔ مالیاتی نظام پر اعتماد میں کمی سے کرپٹو کرنسیز متبادل آپشن کے طور پر ابھریں ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 10 مارچ کو سلیکون ویلی بینک ڈیفالٹ کے وقت بٹ کوائن جو کہ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی یے 17 ہزار ڈالرز پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ اس کے بعد BTC کی قدر میں 13 ہزار ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 6.75 فیصد مستحکم ہوئی۔
اس حوالے سے رچرڈ مائکو جو کہ کرپٹو انفراسٹرکچر مہیا کرنیوالی کمپنی Banxa کے چیف ایگزیکٹو ہیں کا کہنا ہے کہ واضح طور پر مارکیٹ سست روی کی شکار ہے لیکن عالمی سطح پر سرمایہ کار مسلسل کرپٹو کی خریداری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانڈ مارکیٹ پر نظر ڈالیں تو 2 سالہ مدت کے Treasury Bonds کی Yields میں 1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام لوگ روائتی مرکزی بینک کے زیر کنٹرول نظام سے منتقل ہو رہے ہیں۔
گذشتہ سال جون میں بٹ کوائن 30 ہزار ڈالرز کی سطح سے اسوقت گراوٹ کا شکار ہوا تھا جب اسٹیبل کوائن ٹیرا اور لیونا اپنی بنیادی قیمت کھو دینے کے بعد کریش کر گئے تھے۔ اسوقت واقعے کے اثرات آج تک کرپٹو انڈسٹری پر نظر آتے ہیں۔ بعد ازاں FTX گیٹ اسکینڈل سے کرپٹو کرنسیز کے بدترین دور کا آغاز ہوا۔ اور دنیا بھر میں ان کیلئے سخت ترین قانون سازی کا آغاز ہوا۔
کیلیفورنیا کے سگنیچر اور سلیکون ویلی بینک ڈیفالٹ عالمی مارکیٹس کے لئے ویسا ہی کرائسز لے کر آئے جیسا گذشتہ سال نومبر میں FTX اسکینڈل کرپٹو کرنسیز کے لئے ثابت ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کا اگلا ہدف 35 ہزار ڈالر قدر کا حصول ہے۔ اس حوالے سے 2023ء تمام تر مشکلات کے باوجود کرپٹو کیلئے مارکیٹ سے اپنا شیئر دوبارہ وصول کرنے کا سال ہو گا۔ ان کا کہنا تھا۔
عالمی بینکنگ بحران دنیا کو De-Dollarization کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ چین اور دیگر ممالک اپنی کرنسیز کو تجارتی تصفیے کیلئے استعمال کرنا شروع کر رہے ہیں۔ بٹ کوائن بھی ایک قابل قبول وجود کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
ماہریں معاشیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیجیٹیل معیشت اور اثاثوں کے لئے اپنے وجود کی سچائی تسلیم کروانے کا یہ موزوں ترین وقت ہے اور بٹ کوائن اس طرف اہنے قدم بڑھا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔