USDJPY چار ہفتوں کی بلند ترین سطح پر، ڈالر انڈیکس 102 کا دفاع کرتے ہوئے۔
USDJPY گذشتہ چار ہفتوں کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ U.S CPI کے پیش نظر امریکی ڈالر انڈیکس 102 کا دفاع کر رہا ہے۔
بنیادی جائزہ
ایشیائی فاریکس سیشنز کے دوران جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 134 کی سطح پر آ گیا ہے۔ فاریکس اثاثے کا اوپر کی طرف جھکاؤ ڈالر انڈیکس میں ریکوری کے بعد آیا ہے۔ سرمایہ کار آج خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں۔ دوسری طرف بینک آف جاپان کی طرف سے نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کے فیصلے سے بھی ایشیائی کرنسی پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے
۔ 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields آج 3.43 فیصد پر آ گئی ہیں۔ آج سے اہم امریکی معاشی رپورٹس کی سیریز شروع ہو رہی ہے جو کہ اختتام ہفتہ پر ریٹیل سیلز رپورٹ ریلیز ہونے تک متوقع طور پر مارکیٹ کو اتار چڑھاؤ کی شکار رکھیں گی۔
عالمی بینکنگ بحران کے بعد سے امریکی ڈالر انتہائی محدود رینج میں ٹریڈ کرتا رہا ہے۔ جبکہ بینک آف جاپان کے نئے گورنر اوزو اوئیڈا کی پالیسیز کے بارے میں بھی ایک غیر یقینی صورتحال نظر آ رہی تھی۔ جس سے مارکیٹ موڈ انتہائی محتاط رہا۔ تاہم رسک فیکٹرز میں کمی اور اوئیڈا کی پہلی پالیسی واضح ہونے کے بعد امریکی ڈالر مسلسل جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
امریکی ڈالر انڈیکس دوبارہ 102 کی سطح سے اوپر آ گیا ہے اور جس سے USDJPY گذشتہ ایک ماہ کی بلند ترین قیمت 134 پر Bullish مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس طرح امریکی ڈالر دوبارہ Bullish Momentum حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ آج کے سیشن میں USDJPY نے Fibonacci کی 38.2 فیصد ریٹریسمنٹ 133.49 اور 61.8 فیصد 133.29 پر حاصل کی۔ جس کے بالکل قریب 133.32 پر اس کی طویل المدتی 100SMA ہے۔
آج 50 دنوں کی Moving Average کا پوائنٹ 133.26 پر ہے۔ جو کہ 20SMA سے اوپر ہے۔ اس طرح ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ لیول پر خریداری کی ایڈوائس دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسکا Bullish Bias جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
امریکی ڈالر کے سپورٹ لیولز 133.10, 132.60 اور 132.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 133.90, 134.20 اور 134.80 ہیں۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 54 پر ہے جو کہ Oversold ایریا کے بالکل قریب ہے۔ جس سے اوپر کی طرف ریلی اور خریداری کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔ 20 روزہ بلش Moving Average بریک ہونے تک اسے Bullish سپورٹ حاصل رہے گی۔ آج اسکا محور 133.90 ہے جسے یہ مسلسل ٹیسٹ کر رہا ہے۔ ۔ اسے برقرار رکھنے کی صورت میں اوپر کے لیولز کے لئے دروازہ کھل جائے گا۔ لیکن بریک ہونے پر یہ واپس 133.25 کی طرف گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔