ٹرینڈنگ

گیس سپلائی آپریٹنگ کمپنیوں کی طرف سے ادائیگی روسی کرنسی روبل میں کرنے کی تیاریاں

یورپ کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کو روسی اعلان کے بعد یورپ یونین کی گیس سپلائی آپریٹنگ کمپنیوں کی طرف سے ادائیگی Payment by Gas Supply روسی کرنسی روبل میں کرنے کی تیاریاں۔ صوفیہ( نیوز رپورٹ۔ .) گذشتہ روز روس کی طرف سے یورپ کے ” غیر دوست ممالک” کو گیس کی سپلائی بند کئے جانے کے اعلان کے بعد یورپ میں پیدا ہونے والے توانائی کے شدید بحران کے بعد یورپی یونین کی تمام گیس آپریٹنگ کمپنیوں نے روسی Payment by Gas Supply گیس کی ادائیگی روسی روبل میں کرنے کا تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔اس سلسلے میں تمام کمپنیاں گیس پروم بینک میں روبل اکاونٹس کھول رہی ہیں۔ اور جلد ہی چائینیز یونین کے ذریعے ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ روس کی طرف سے گذشتہ روز یورپی یونین کی طرف سے روسی روبل میں ادائیگی نہ کرنے کے مطالبے کو تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کے بعد گیس پروم کی پائپ لائنز کو بند کر دیا گیا تھا جس سے یورپی یونین کی اسٹاک مارکیٹس کے کریش کرنے، یورو کی قیمت میں ریکارڈ کمی سمیت توانائی کا ایک بڑا بحران سامنے آیا تھا ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button