امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری، یورو، پاؤنڈز اور گولڈ میں گراوٹ

امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ U.S Census Bureau کے جاری کردہ اعداد و شمار توقعات سے منفی رہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں ریٹیل سیلز منفی 1 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل منفی 0.4 فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس طرح امریکی ریٹیل سیلز مارکیٹ مسلسل دوسرے ماہ منفی منظر نامہ پیش کر رہی ہے۔ فروری 2023ء کے دوران یہ ریٹیل سیلز منفی 0.4 فیصد رہی تھی۔

ریٹیل سیلز رپورٹ پر مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ کے منفی اعداد و شمار ریلیز ہونے پر امریکی ڈالر انڈیکس کی قدر میں شرح سود میں زیادہ اضافے کی توقع پر بحالی دیکھی گئی۔ ۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) اشدید فروخت کے بعد 1.1050 کی سطح سے نیچے آ گیا۔ جبکہ آج صبح سے 1.2500 کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا GBPUSD بھی امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر کے بعد اس نفسیاتی ہدف (Psychological Levels) سے نیچے آ گیا ہے

۔ ابتدائی ردعمل میں کماڈٹیز بھی منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں گولڈ جو کہ یورپی سیشنز کے دوران 2050 ڈالرز کی سطح پر مثبت موڈ کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔ US Bonds Yields میں اضافے کے بعد 20 ڈالرز کمی کے ساتھ 2030 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button