گولڈ کی قدر میں کمی، ٹیکنیکی لیولز برقرار رکھنے کی کوشش میں

گولڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔  اسوقت سنہری دھات اپنے ٹیکنیکی لیولز برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جمعرات کے روز اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اختتام ہفتہ پر گولڈ 2 ہزار ڈالر کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) بچانے کی کوشش کرتا ہوا دکھائی دیا۔

گولڈ کی قدر میں کمی کی بنیادی وجوہات

پیلی دھات جمعے کے روز منفی U.S Retail Sales Report پبلش ہونے کے بعد اپنی بلش ریلی کھوتی ہوئی نظر آئی۔ جیسا کہ مارچ 2023ء کے دوران ریٹیل سیلز کی ریڈنگ میں 1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ماہانہ ڈیٹا میں بھی 0.3 فیصد کی بجائے 0.6 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جبکہ آٹو موبائل سیکٹر میں 0.3 فیصد کے تخمینے کے برعکس 0.8 فیصد گراوٹ نوٹ کی گئی۔ واضح رہے کہ U.S Retail Sales Report فیڈرل ریزرو کے افراط زر کی پیمائش کیلئے ترجیحی گیجز میں سے ایک ہے۔

 

رپورٹ کے بعد بینکنگ بحران کی وجہ سے فیڈ کی جانب سے کم جارحانہ مانیٹری پالیسی بارے آنیوالے بیانات ایک مرتبہ پھر ٹرمینل ریٹس میں اضافے کی نوید سناتے ہوئے دکھائی دیئے۔ جس سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10سالہ مدت کے U.S Bonds Yields میں بھی تیزی آئی۔ جو کہ 3.01 کی کم ترین سطح سے دوبارہ 4.0 کے قریب آ گئیں۔

گذشتہ ہفتے مثبت رجحان کے ساتھ Closing سے امریکی ڈالر نے آج ایشیائی سیشنز سے ہی بحالی کی کوششیں شروع کر دیں۔ جس سے کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کی طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ جس سے یہ 2 ہزار کے نفسیاتی مارک (Psychological Level) سے نیچے آتا ہوا دکھائی دیا۔ یورپی سیشنز کے آغاز پر گولڈ 1985 کی سپورٹ کا دفاع کر رہا تھا۔ تاہم دن بھر US Bonds Yields اور سنہری دھات آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے اتار چڑھاؤ کے شکار ہوئے۔

 

دریں اثناء فیڈرل ریزرو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کرسٹوفر والر کے بیان نے ڈالر انڈیکس کو تقویت اور گولڈ کے بیئرش پریشر کو وسعت دی۔ جس سے یہ اپنی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے نیچے 1985 پر آ گیا۔ اس گراوٹ کے باوجود گولڈ 1980 کی سپورٹ بریک ہونے تک Bullish ٹرینڈ لائن برقرار رکھے گا۔

گولڈ کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کیا پیشگوئی کر رہے ہیں ؟

قلیل المدتی بنیادوں پر اور گذشتہ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو گولڈ کا بیئرش چینل بنتا ہوا نظر آ رہا ہے اور یہ اس میں داخلے سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے ممکنہ طور پر مختصر وقت کے لئے بیئرش جھکاؤ (Bias) بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہاں سے بیئرز اسے 1980 کی سپورٹ سے نیچے لانے کیلئے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ اسوقت یہ اپنی 50 اور 20 روزہ حرکاتی اوسط سے نیچے آ گیا ہے۔

 

چنانچہ Over Bought صورتحال میں محدود پیمانے پر اصلاح ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف Bullish Rally کمزور ہونے کے باوجود بتدریج اسٹرینتھ جمع کرتے ہوئے 2 ہزار کا نفسیاتی ہدف عبور کرنے کی کوشش کریں جس کے بعد اسکے لئے اوپر کے لیولز پر اپنی ریلی کو وسعت دینا آسان ہو جائے گا۔

طویل المدتی بنیادوں اور چارٹ پر پرفارمنس کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ گولڈ طویل المدتی Bullish Channel اپنائے ہوئے ہے اور ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اب بھی اوپر کی طرف پیشقدمی کی نشاندہی کر رہے ہیں اور Long Term بنیادوں پر خاصا Bullish Bias موجود ہے۔ جس سے آنیوالے دنوں میں گولڈ دوبارہ 2047 کے قریب آ سکتا ہے۔ جس کے بعد اسکا اگلا ٹارگٹ 2087 کی سطح ہو گی۔ جسے گولڈ اپنی تاریخ میں پہلی بار چھونے کی کوشش کرے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button