Australian PMI Report ریلیز، اسٹاکس میں گراوٹ، آسٹریلیئن ڈالر میں بحالی
Australian PMI Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد ASX200 میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ AUSUSD کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جو کہ ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6730 کی سطح تک گراوٹ کے بعد بحال ہوتا ہوا دیکھا گیا۔
Australian PMI Report کا جائزہ
آسٹریلیئن Manufacturing PMI Report جاری کر دی گئی۔ S&P گلوبل کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ملک میں صنعتی پیداواری انڈیکس (Manufacturing PMI انڈیکس 48.1 فیصد رہا۔ جبکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 49.1 فیصد رہی تھی۔ اس طرح یہ ڈیٹا توقعات سے منفی رہا تاہم Services PMI سروے کے اعداد و شمار انتہائی مثبت اور 6 ماہ کے بعد 50 کی مستحکم سطح سے اوپر 52.6 فیصد رہے ہیں جبکہ گذشتہ ماہ یہ انڈیکس 48.6 فیصد رہا تھا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 50 سے اوپر PMI Reading کو مستحکم سمجھا جاتا ہے۔
کمپوزیٹ سیکٹر کا PMI انڈیکس 10 ماہ کی بلند ترین سطح 52.2 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2022ء میں اتنے مثبت اعداد و شمار سامنے آئے تھے۔ S&P Global کی طرف سے کمنٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سروسز اور کمپوزیٹ سیکٹر کا PMI Data توقعات سے زیادہ بہتر اور لگ بھگ 1 سال میں مثبت ترین رہا۔ تاہم Manufacturing PMI واضح طور ہر آسٹریلیئن مارکیٹ میں کمزور طلب (Demand) اور معاشی سست روی کو ظاہر کر رہی ہے۔
رپورٹ کے اسٹاکس پر اثرات
صنعتی پیداواری PMI کے بعد افراط زر کے رسک فیکٹر سے آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ ASX200 انڈیکس 32 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7330 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ کی ٹریڈنگ رینج 7314 سے 7362 کے درمیان ہے۔ جبکہ آسٹریلوی کیپیٹل مارکیٹ میں 17 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں اضافہ
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد 0.6730 کی سطح پر گراوٹ کا شکار آسٹریلیئن ڈالر 0.6770 سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا۔ جس کے بعد اسکا اگلا ہدف 0.6800 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) ہے۔ Aussie Dollar اپنی Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ کے قریب آ گیا ہے۔
اگر گذشتہ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو یہ اپنی Midline سے اوپر 0.6770 کی سطح ٹیسٹ کر رہا ہے۔ جہاں مستحکم ہونے پر اسکی اگلی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6800, 0.6830 اور 0.6835 ہیں جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 0.6770, 0.6735 اور 0.6705 ہیں۔ یہاں پر ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اوپر کے لیولز پر بحالی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔