AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے۔ امریکی Tech Earning Reports کا انتظار

AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایشیائی فوریکس سیشنز کے دوران مارکیٹس امریکی Tech Earnings Reports کے انتظار میں محتاط طرزعمل اختیار کئے ہوئے ہیں۔

AUDUSD محدود رینج کیوں اپنائے ہوئے ہے ؟

آج ایشیائی سیشنز کے آغاز پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر گذشتہ 12 دنوں کی کم ترین سطح 0.6665 پر آ گیا۔ تاہم امریکی سیشنز کے اختتام پر وال اسٹریٹ کے ٹریڈنگ فلور پر ہونیوالے نقصانات کے پیش نظر کمزور امریکی ڈالر کا ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیئن ڈالر نے کسی حد تک اپنی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کیا۔ بنیادی طور پر سرمایہ کار خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں۔ Aussie Dollar مئی کے پہلے ہفتے میں امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) اور ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی مانیٹری پالیسی میٹنگز کے پیش نظر بھی محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

معاشی رپورٹس کے اثرات

آسٹریلوی کنزیومر پرائس انڈیکس (Australian CPI) بدھ کے روز ریلیز کی جائے گی۔ AUDUSD کے محتاط انداز اختیار کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔ رواں سال کے پہلے کوارٹر میں افراط زر (Inflation) 6.8 فیصد اور سالانہ شرح 6.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

 

توقعات کے مطابق ریڈنگ آنے پر ریزرو بینک مئی کے پہلے ہفتے میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کر سکتا ہے کیونکہ ملکی معیشت میں یہ Inflation Rate کئی عشروں میں بلند ترین سطح ہے۔ جس سے تمام معاشی اعشاریے (Financial Indicators) دباؤ میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کے علاوہ امریکی ڈالر کے نقطہ نظر سے شکاگو اور ڈلاس کی اہم ترین معاشی رپورٹس آج جاری کی جائیں گی۔ جن کے بعد ممکنہ طور پر امریکی ڈالر بحالی کیلئے جدوجہد کر سکتا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ڈیلی ٹریڈنگ چارٹ پر آسٹریلیئن ڈالر نے گذشتہ ہفتے پہلی بار اپنا اختتامیہ 20 روزہ Simple Moving Average سے نیچے دیا اور 100SMA سے نیچے تک گراوٹ کے بعد یہ دوبارہ 0.6800 کی طرف بحال ہوا۔ تاہم سوموار کو بحالی کے بعد U.S Bonds Yields میں اضافے سے AUDUSD دوبارہ بیئرش پریشر کا شکار ہو گیا۔ ٹیکنیکی اعتبار سے 0.6800 پر بحالی میں ناکامی کی صورت میں ممکنہ طور پر 0.6600 کی طرف گراوٹ واقع ہو سکتی ہے۔ موجودہ سطح کے قریب 0.6680 بریک ہونے پر یہ 0.6600 کے نفسیاتی ہدف سے نیچے جا سکتا ہے۔

 

ایشیائی سیشنز کے دوران 4 گھنٹوں کے چارٹ کا جائزہ لیں تو آسٹریلیئن ڈالر بیئرش مارکیٹ موڈ کے باوجود 0.6680 کی سطح برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ مومینٹم انڈیکیٹرز بیئرش ریلی جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز0.6680, 0.6660 اور 0.6630 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6710, 0.6740 اور 0.6770 ہیں۔ اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی کسی ڈائریکشن کے بغیر نیوٹرل دکھائی دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button