پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ میں تیزی، روس کے ساتھ آئل ٹریڈ شروع

پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ میں تیزی کی ریلی دکھائی دی۔ جس کی بنیادی وجہ روس کے ساتھ خام تیل کی ٹریڈ شروع ہونا ہے۔ معاہدے کے تحت روس پاکستان کو ایک لاکھ بیرل خام تیل روزانہ ایکسپورٹ کرے گا۔ جسے پاکستانی ریفائنریز پراسس کر کے پیٹرولیئم مصنوعات میں تبدیل کریں گی۔ جن میں سب سے اہم اور کلیدی کردار پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ کا ہو گا۔ جبکہ اس کے ساتھ دیگر اشتراک میں اٹک ریفائنری لیمیٹڈ بھی شامل ہے۔ اس وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ریفائنری سیکٹر میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔

اسکے علاوہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت اور ماری پیٹرولیم کی طرف سے دریافت کردہ ان ذخائر میں پہلے سے موجود ذخائر سے کہیں زیادہ تیل و گیس کی پیداوار کا تخمینہ بھی پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL) کی اسٹاک ویلیو میں تیزی کا باعث بنے۔ حالیہ عرصے کے دوران حکومت پاکستان کی طرف سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) اور پاک ریفائنری لمیٹڈ (PRL) سمیت تمام ریفائنریز کے واجبات کی ادائیگیوں کے فیصلے کے اس سیکٹر کی تمام کمپنیز پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

پاک ریفائنری لمیٹڈ (PRL) اس سیکٹر کا ایک بڑا نام ہے۔گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی کم ترین سطح 10 روپے 45 پیسے اور بلند ترین لیول 20 روپے 39 پیسے رہا ہے جبکہ آج  PSX میں مثبت رجحان کے ساتھ اسکی شیئر ویلیو گذشتہ روز کی قیمت سے 68 پیسے اوپر 14 روپے 20 پیسے فی شیئر ہے۔

پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ کا تعارف

پاکستان ریفائزی لیمیٹڈ کا قیام مئی 1960ء کو بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی عمل میں لایا گیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ 87 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 63 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلئے 22 کروڑ 39 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 35.4 فیصد بنتے ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے فی شیئر کی قدر ہے۔ جو کہ اسکا 2018ء کا لیول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج PRL اپنی 7 روزہ Moving Average سے اوپر، جبکہ 21 روزہ Moving Average کی 80 فیصد ریٹریسمنٹ سے اوپر ہے۔ جبکہ یہ 50DMA کا 65 فیصد حاصل کر چکا ہے۔آج اسکا شیئر والیوم 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد رہا۔ ۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 14.45, 14.70 اور 14.95 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 13.85, 13.55 اور 13.25 ہیں۔

 

اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح PRL کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 14 روپے سے اوپر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جو کہ اس کی خرید کا محور ہے جبکہ اس کا فروخت کا Pivot 14 روپے 75 پیسے کی سطح ہے۔.

Holding کے ساتھ اسکی فروخت کا ٹارگٹ 20 روپے فی شیئر کی سطح ہے۔ آج اگر اسکا اختتامیہ (Closing) 14 روپے سے اوپر ہوئی تو اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 71 کی سطح پر آ جائے گا جس سے آنیوالے دنوں میں یہ مزید Bullish مومینٹم جاصل کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button