US GDP Report ریلیز، ڈالر انڈیکس میں بحالی، یورو اور اسٹاکس گراوٹ کے بعد دوبارہ مستحکم

US GDP Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EURUSD) رپورٹ ریلیز ہونے کے فوری بعد ہونے والی گراوٹ کے بعد دوبارہ 1.1000 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

US GDP Report کا جائزہ

آج U.S Bureau of Economic Analysis نے گذشتہ سال کے آخری کوارٹر کی GDP رپورٹ جاری کر دی ہے جبکہ رواں سال کے پہلے کوارٹر کا بھی Advance GDP ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پہلے کوارٹر کی GDP ریڈنگ 1.1 فیصد رہی ہے۔

رپورٹ جاری ہونے سے قبل 2 فیصد کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح اعداد و شمار توقعات سے منفی رہے پیں۔ واضح رہے کہ 2022ء کے آخری کوارٹر کا جی۔ڈی۔پی 2.6 فیصد رہا۔اس طرح پہلے کوارٹر میں معیشت پر افراط زر کے اثرات نمایاں ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد افراط زر میں اضافے اور 3 مئی کو FOMC کی میٹنگ میں شرح سود کے زیادہ اضافے کی توقع پر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) 101 کی سطح پر بحال ہوا ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں یورو (EURUSD) ابتدائی ردعمل کے طور پر 1.1000 سے نیچے گراوٹ کا شکار ہوا۔ تاہم اسکے بعد یہ دوبارہ بڑے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد U.S Bonds Yields میں اضافے سے کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گولڈ 1987 جبکہ پلاٹینیئم 13 ڈالرز کمی کے ساتھ 1081 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ امریکی اسٹاکس میں ابتدائی گراوٹ کے بعد کسی حد تک بحالی نظر آ رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button