امریکی اسٹاکس میں مثبت اختتام: انٹیل کارپوریشن کے معاشی نتائج
امریکی اسٹاکس میں دن کا اختتام انتہائی مثبت ہوا ہے۔ خس کی بنیادی وجہ ٹیکنالوجی جائنٹ انٹیل کارپوریشن کے کے مثبت معاشی نتائج ہیں۔ امریکی مارکیٹس کے آغاز پر رواں سال کے پہلے کوارٹر کی توقعات سے منفی GDP Report کے بعد اسٹاکس میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
تاہم PCE Core Inflation اور US New Homes Sale کا متوازن ڈیٹا جاری ہونے سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کو متوقع سپورٹ نہ مل سکی اور اسٹاکس میں بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی گئی۔ علاوہ ازیں Intel کی Earning Report سے بھی اسٹاکس کا ٹریڈنگ مومینٹم مثبت ہوا اور وال اسٹریٹ کے ٹریڈنگ فلور پر شیئرز اور ایکوئیٹیز کی بڑے پیمانے پر خریداری نوٹ کی گئی۔
امریکی اسٹاکس پر معاشی نتائج کے مثبت اثرات
آج Chip Maker انٹیل کارپوریشن کے معاشی نتائج جاری کر دیئے گئے۔ Nasdaq میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ کی آمدنی میں 2022ء کے آخری کوارٹر کی نسبت 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائن جنگ کے بعد پیدا ہونیوالے عالمی معاشی بحران کی وجہ سے کمپنی کی عالمی مارکیٹس میں سیلز 30 فیصد تک کم ہوئی ہے۔ اسکے باوجود نتائج معاشی پنڈتوں کو حیرت میں مبتلا کر رہے ہیں۔
انٹیل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ رواں ماہ دنیا بھر میں اسکی Chips کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث دوسری کوارٹر کا متوقع ریونیو 40 فیصد مثبت آنے کا تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔
کمپنی کی طرف سے آنیوالی وضاحت نے دنیا بھر میں اسکے شیئرز کو ہاٹ کیک بنا دیا ہے۔ جس کے باعث دیگر اسٹاکس میں بھی سرمایہ کاری کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل مائیکرو سوفٹ اور گوگل کی انتظامی کمپنی ایلفابیٹ (Alpha) بھی بہترین معاشی نتائج اور متاثر کن Earnings جاری کر چکے ہیں۔
امریکی مارکیٹس کا ردعمل
انٹیل کے معاشی نتائج بالخصوص دوسرے کوارٹر کے ریونیو کا تخمینہ جاری ہونے کے بعد GDP Report کے بعد گراوٹ کے شکار امریکی اسٹاکس کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا اور کاروباری سرگرمیوں کا اختتام انتہائی مثبت انداز میں ہوا۔
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام 524 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا۔ جس سے انڈیکس 33826 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 33374 سے 33859 کے درمیان رہی جبکہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 34 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مثبت نتائج کے مثبت نتائج Nasdaq پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ Nasdaq Composite میں دن کا اختتام 287 پوائنٹس کے اضافے سے 12142 اور Nasdaq100 میں 353 پوائنٹس کی تیزی سے 13 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کرتے ہوئے 13160 کی سطح پر ہوا۔
اسی طرح S&P500 میں کاروباری دن 79 پوائنٹس کے اضافے سے 4135 پر اختتام پذیر ہوا۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی سرمایہ کاری کا رجحان متاثر کن رہا۔ NYSE Composite انڈیکس 203 پوائنٹس کی تیزی سے 15431 پر بند ہوا۔ 15228 پر آغاز کے بعد اسکی بلند ترین سطح 15443 رہی۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 1.33 فیصد مستحکم ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔