برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی، US PCE Data کا انتظار

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جبکہ US PCE Data کے انتظار میں امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کا بنیادی جائزہ

گذشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) 1.2500 کی سطح سے نیچے دیکھا گیا۔ امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے دوران US GDP کے اجراء سے اسکی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی۔ جبکہ توقعات سے منفی ڈیٹا اور شرح سود میں اضافے کے امکانات بھی ڈالر کو متوقع سپورٹ مہیا نہ کر سکے۔ تاہم امریکی ٹیکنالوجی ارننگز میں میٹا کے انتہائی مثبت نتائج سے سرمایہ کار فوریکس سے ایکوئیٹیز (Equities) میں منتقل ہو گئے۔

 

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی انتظامی کمپنی میٹا نے 2.24 ڈالرز فی شیئر ریونیو حاصل کیا ہے جس کی مجموعی رقم 28 ارب ڈالرز سے زائد بنتی ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ انتہائی مثبت نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے بعد کمپنی نے اپنے 11 فیصد ملازمین کو انکے عہدوں سے فارغ کیا ہے اور کاروباری اخراجات کو کم کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ تاہم میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے ChatGPT کی طرز میں گوگل کے اشتراک سے آرٹیفیشل انٹیلی جینس فیچرز کی حامل نئی ایپلیکیشن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی PCE Data کے اثرات۔

آج US PCE Data جاری کیا جا رہا ہے۔جس کے انتظار میں سرمایہ کار ایک بار پھر محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یہ افراط زر کی پیمائش اور مانیٹری پالیسی فیصلے کیلئے فیڈرل ریزرو کا ترجیحی گیج ہے۔ 3 مئی کو FOMC پالیسی ریٹس کا اعلان کیا جا رہا ہے ۔ ایسے میں آج کی رپورٹ انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) اسوقت 1.2440 سے 1.2450 کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ یہ سطح اسکی 20 ، 50 اور 100 روزہ Moving Averages کی ہے۔ جنہیں عبور کرنے کی صورت میں یہ اپنا Bullish Channel اختیار کر لے گا۔ بالخصوص 20SMA کی Bullish ٹرینڈ لائن جو اسے اوپر کے لیولز یعنی 1.2500 اور 1.2550 عبور کرنے کی اسٹرینتھ دیتا ہے اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔

 

سپورٹ لیولز اور مزاحمتی حدیں

برطانوی پاؤنڈ کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 50 پر ہے۔ جو کہ Pullback اور تیزی کے جھکاؤ کی علامت ہے۔ اوپر کی طرف 1.2500 کی نفسیاتی (Psychological) اور Static Support ہے۔ اور 1.2550 کی مزاحمت کی مزاحمت کا دروازہ ہے۔ جسے عبور کرنے پر 1.2600 کا نفسیاتی ہدف (Psychological Target) حاصل کرنے کیلئے درکار اسپورٹ مل سکتی ہے۔ نیچے کی طرف 1.2400 کی پہلی سپورٹ بریک ہونے پر بڑی گراوٹ دیکھنے میں آ سکتی ہے۔ اس طرح ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود رینج جاری رہنے کا اشارہ کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button